سخت موسم کی وجہ سے پاک-چین بس سروس معطل

0 297

حال ہی میں شروع ہونے والی پاک-چین بس سروس گلگت بلتستان میں موسم کی شدّت بڑھ جانے کی وجہ سے معطل کردی گئی ہے۔

PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے آپریشنز روک دیے گئے ہیں اور صارفین کو مطلع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشنز کا آغاز اپریل 2019ء میں ہوگا جب موسم زیادہ شفاف اور سفر کے لیے موزوں ہو جائے گا۔ بس سروس نے اپنے آپریشنز کا آغاز رواں سال نومبر میں کیا تھا اور کئی سفر کامیابی سے مکمل کیے۔

30 گھنٹے طویل یہ سفر لاہور سے شروع ہوتا اور تاشقرغان میں ختم ہوتا ہے۔ فی مسافر یکطرفہ ٹکٹ 13,000 روپے کا ہوگا جبکہ ریٹرن ٹکٹ پر 23,000 روپے کی لاگت آئے گی۔ اگر کوئی فرد 20 کلو سے زیادہ وزن لے جاتا ہے تو اسے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ یہ بس جدید ترین ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات سے لیس ہے۔

اس راستے پر سفر کرنے کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت ہے:

پاسپورٹ

ویزا

قومی شناختی کارڈ

چین سے اصل دعوت نامہ

ٹکٹ

ہماری طرف سے اتنا ہی، اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.