پاکستان میں چھ ماہ کے اندر چھ گاڑیوں کی نقاب کشائی۔

0 272
کافی کٹھن سالوں کے بعد،آخر کار ہماری کار انڈسٹری کو روشن دن دیکھنا نصیب ہوئے۔مارکیٹ میں چھ گاڑیوں کی نقاب کشائی کی بدولت پچھلے چھ ماہ بہترین گزرے۔چلیں ان نئے ماڈلز پر ایک سرسری سی نظر ڈالتے ہیں۔
ٹویوٹا ہیلکس رِوو:

revoe

پیچھے دسمبر 2016میں جائیں تو،ٹویوٹا ہیلکس رِوو پانچ متغیرات میں تعارف کروائی گئی تھی۔
٭     رِوو وِی گریڈ(فل سپیک اے،ٹی)
٭     رِوو جی گریڈ(ایم ٹی اور اے،ٹی)
٭     ای گریڈ (ایم۔ٹی)
٭     سنگل کیبِن چار بائی دو  اور  چار بائی چار
٭     ڈیکلیس
تمام چار بائی دو  متغیرات دو اعشاریہ پانچ ایل انجن بشمول پانچ سپیڈ ٹرانسمیشن پر مشتمل تھیں جبکہ چار بائی چار ورژن تین اعشاریہ زیرو ایل ڈیزل انجن پر مشتمل تھا۔
ٹویوٹا فارچیونر:
fortuner
ٹویوٹا فارچیونر بھی دسمبر 2016 میں ٹویوٹا ہیلکس رِوو کی تعارفی تقریب میں ہی لانچ کی گئی تھی۔نئی ٹویوٹا فارچیونر سیکنڈ جنریشن باون اعشاریہ پانچ لاکھ کی شروعاتی قیمت میں متعارف کروائی گئی تھی۔ٹویوٹا فارچیونر کی تمام متغیرات دو اعشاریہ سات ایل انجن بشمول آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہیں۔
سوزوکی وِٹارا:
vitara-featured
سوزوکی وِٹاراماضی میں جنوری 2016کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک بہت بڑی تعارفی تقریب میں متعارف کروائی گئی تھی۔سوزوکی وِٹارا ہنڈا وِزل کی بڑھتی ہو ئی فروخت کے پیشِ نظر اس سے مقابلے کے طور پر متعارف کروائی گئی۔اس نئی گاڑی کی خصوصیات تو نہائت عمدہ ہیں مگر تین اعشاریہ ااننچاس ملین کی شروعاتی قیمت کی وجہ سے یہ صارفین میں زیادہ اچھا رسپانس حاصل نہ کر سکی۔
سوزوکی سِیار:
5042510e-1247-4765-b09a-be30f0814795
سوزوکی سِیاز پاکستان کی بڑھتی ہوئی آٹو انڈسٹری میں ایک نیا اضافہ ہے۔اس نے فروری 2017میں مارکیٹ میں قدم رکھا۔ایک اعشاریہ پانچ ایل انجن اور ایمپل لیگ روم کو ساتھ لئیے سوزوکی سِیاز ہنڈا سِٹی اور ٹویوٹا جی ایل آئی سے مقابلے کا عزم رکھتی ہے۔سوزوکی سیِاز دو متغیرات میں متعار ف کروائی گئی آٹو میٹک اور مینویل جن کی قیمتیں بالترتیب ایک اعشاریہ ننیانوے ملین اور ایک اعشاریہ پچاسی ملین ہیں۔
ہنڈا بی آر۔وِی:
whatsapp-image-2017-04-21-at-12-12-27-pm
اٹلس ہنڈا نے مارچ2017کو ہنڈا بی آر۔وی کے نام سے ایک سات نشستوں پر مشتمل ایس یو وی متعارف کروائی۔ڈلیوری ڈیٹ سے پہلے خاصے انتظار کے باوجود ہنڈا بی آر وی نے پرِی بکنگ کا اعلیٰ رسپانس حاصل کیا۔یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اپنی مناسب قیمت کی بدولت ہنڈا بی آر وی خاصے مارکیٹ شیئرز حاصل کر ے گی۔
سوزوکی کلٹس:
whatsapp-image-2017-04-24-at-3-01-06-pm
تقریباً ایک دہائی سے زیادہ عرصہ کے بعد سوزوکی کلٹس نے اپنی شکل تبدیل کی ہے۔نئی نکور سوزوکی کلٹس اپریل 2017کو متعارف کروائی گئی۔اس گاڑی کی قیمت تھوڑی سی زیادہ ہے مگر یہ پاکستانی مڈِل کلاس صارفین کی ضرورت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت ایک اعشاریہ پچیس ملین جبکہ اس کا اعلیٰ ماڈل وی ایکس ایل ایک اعشاریہ انتالیس ملین کی قیمت رکھتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.