کیا یونائیٹڈ براوو سوزوکی مہران کی اجارہ داری ختم کر پائے گی؟

0 281

پاک سوزوکی نے تین دہائیاں قبل مہران متعارف کروائی تھی اور اب بھی اپنی قیمت، مرمّت کی کم لاگت اور کوئی حقیقی مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں اس گاڑی کی مقبولیت کو دوام حاصل ہے۔ گزرے ایام میں مہران کا خلاء پر کرنے کے لیے ڈائیہاٹسو کورے اور ہیونڈائی سینٹرو جیسی گاڑیاں متعارف کروائی گئیں لیکن کسی بھی وجہ سے مہران بچ گئی اور اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک ہے۔

لیکن اس مرتبہ ایسا لگتا ہے کہ سوزوکی مہران کو یونائیٹڈ آٹوز کی آئندہ ہیچ بیک براوو سے سنجیدہ خطرہ کا سامنا ہو سکتا ہے، جو 8 ستمبر 2018ء کو مارکیٹ میں جاری کی جا رہی ہے۔ اب تک 800cc کے زمرے میں کوئی مقامی ادارہ مقامی صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئی گاڑی تیار نہیں کر رہا ہے اور عوام کے پاس زمانۂ قدیم کی سوزوکی مہران خریدنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

united bravo 3

united bravo

لوگ مہران کیوں خریدتے ہیں؟ دیگر وجوہات کے علاوہ اس میں ادارے کی ملک بھر میں 3S ڈیلرشپس، قیمت، مرمت کی لاگت، فاضل پرزوں کی دستیابی وغیرہ شامل ہیں۔ اگر یونائیٹڈ نے ملک میں مضبوط ڈیلرشپ نیٹ ورک قائم کیا اور گاڑی 7 لاکھ سے کم قیمت میں پیش کی تو مارکیٹ میں مہران کے مقام کو سنگین خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

مزید برآں، یونائیٹڈ آٹوز کے ایک عہدیدار کے مطابق آنے والی ہیچ بیک میں ایسی خصوصیات شامل ہیں جو مقامی ہیچ بیکس میں موجود نہیں۔ توقع ہے کہ یونائیٹڈ براوو ریئر پارکنگ کیمرا، سیٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر، پاور ونڈوز، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم وغیرہ سے لیس ہوگی۔ اگر ایسا ہوا تو کو قیمت اور اتنے زیادہ فیچرز کی وجہ سے یہ مہران کو یقیناً شکست دے گی۔

united bravo 7

united bravo 4

گزشتہ کئی سال سے عوام اس قسم کی گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، جو مناسب قیمت کے ساتھ اچھے فیچرز پیش کرے۔ میری رائے میں یونائیٹڈ آٹوز اپنے پتّے اچھی طرح کھیل رہی ہے، کیونکہ ملک کی زیادہ تر آبادی متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے طے شدہ بجٹ میں انہیں ایک بالکل نئی اکانمی کار کی ضرورت ہے۔ یہ نہ صرف عوام کے لیے انتخاب کا ایک نیا راستہ کھولے گی، بلکہ مقامی مارکیٹ کو متنوع بھی بنائے گی۔

تقریباً ایک ماہ قبل سوزوکی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مہران کے ایک ویریئنٹ، مہران VX، کی پیداوار رواں سال نومبر سے روک دے گا۔ یہ ممکن ہے کہ ادارے نے پہلے ہی آنے والے خطرے کو محسوس کرلیا ہے اور اب اپنی توجہ مہران کے VXR ویریئنٹ پر مرکوز کرنا چاہتا ہو۔

ذیل میں مہران VXR کی خصوصیات اور یونائیٹڈ براوو کی ممکنہ تفصیلات/خصوصیات پیش ہیں:

suzuki-mehran-vs-united-bravo

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.