1957 فراری 335 S کی نیلامی؛ تاریخی گاڑی 34.9 ملین ڈالر میں فروخت

0 441

1950 کی دہائی میں مشہور برطانوی موٹر ریسرز کے زیر استعمال رہنے والی فروری 335 S کو نیلام کردیا گیا ہے۔ 34.9 ملین ڈالر میں نیلام ہونے والی یہ تاریخی گاڑی اب تک فروخت ہونے والی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

تاریخ میں صرف چار ہی فراری 335 S بنائی گئیں۔ نیلام ہونے والی فراری بھی انہی میں سے ایک ہے۔ اسے 1957 میں تیار کیا گیا تھا۔ مختلف مقابلوں میں برطانوی ریسرز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والی اس گاڑی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نیلام کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ 40 سالوں فراری 335 S فرانسیسی شخص کے پاس سے محفوظ تھی۔ یہ گاڑی عام سڑک پر نہیں چلائی جاسکتی کیوں کہ اسے صرف دوڑ میں شرکت کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: دبئی کے صحراؤں میں مدفن بیش قیمت اور نایاب گاڑیاں

اس وقت مہنگی ترین نیلام ہونے والی گاڑی فراری 250 جی ٹی او ہے جسے گزشتہ سال 38.1 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ امید کی جارہی تھی کہ اس فراری کی نیلامی میں پچھلا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ پھر بھی اس گاڑی کا شمار نیلام ہونے والی مہنگی ترین ریسنگ کار میں کیا جائے گا۔

1957-ferrari-335-s

فراری 335 S کو پہلی بار 1957 سبرنگز 12 ہاؤرس میں برطانوی ریسر پیٹر کولنز اور ان کے فرانسیسی ساتھی ماؤرس ٹرنٹگ نینٹ نے چلایا۔ آئندہ سال یعنی 1958 میں فارمولا ون کے چیمپئن مائیک ہاؤتھورن نے اسے لی مینز 24 ہاؤرز میں دوڑایا۔ انہوں نے پہلا لیپ صرف چار منٹ میں مکمل کیا جو ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم 56 لیپس مکمل کرنے کے بعد گاڑی کا انجن جواب دے گیا۔ پھر 1958 ہی میں سر اسٹرلنگ موز نے فراری 335 S کے ساتھ کیوبا گراں پری میں حصہ لیا اور تاریخی فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ پر دھوکے سے رقم بٹور کر فراری خریدنے والا شخص

علاوہ ازیں یہ گاڑیوں کے شعبے میں شہرت یافتہ شخصیات کی بھی ملکیت میں رہی ہے۔ ان میں نارتھ امریکن ریسنگ ٹیم کے بانی لیوگی چنیتی بھی شامل ہیں۔ انہیں امریکا میں پہلی فراری درآمد کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اس گاڑی کو 1970 میں فرانسیسی کلیکٹر پیری بارڈینون نے خرید لیا۔ پیری بارڈینون فراری گاڑیوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ اس گاڑی کے علاوہ ان کے پاس 50 مختلف فراری گاڑیوں کی کھیپ بھی موجود ہے۔ یہ فراری V12 انجن کی حامل ہے جو 390 ہارس پاور کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 186 میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑائی جاسکتی ہے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.