BMW نے پاکستان میں 4 نئی بائیکس لانچ کر دیں

1 2,442

مشہور جرمن آٹو مینو فیکچرر BMW نے پاکستان میں 4 نئی بائیکس لانچ کر دیں ہیں۔ دیوان موٹرز نے کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میں اپنے شو رومز میں چار BMW بائیکس کی نمائش کی۔ درآمد شدہ بائیکس لاہور لائی جائیں گی جہاں پہلا دیوان BMW موٹرراڈ شوروم ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہمیں پاکستانی سڑکوں پر BMW بائیکس دیکھنے کو ملیں گی بلکہ اس سے پہلے بھی BMW بائیکس پاکستان میں موجود تھیں جو کہ انفرادی طور پر در آمد کی گئی تھیں۔ جس کے لیے سب سے پہلے ان بائیکس کو کینیڈا اور پھر پاکستان لایا جاتا تھا جو ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کا باعث بنتا تھا لیکن اب دیوان موٹرز BMW موٹر راڈ بائیکس کو جرمنی سے براہ راست امپورٹ کر کے پاکستان میں بیچے گا۔

BMW K-1600 GT

BMW K-1600 GT امپورٹ کی گئی چار بائیکس میں سے پہلی بائیک جسے Mighty Cruiser کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ٹور کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے۔ اس بائیک میں 1649 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 160 ہارس پاور اور 175Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ BMW K-1600 GT کی قیمت 8970000 روپے ہے جو کہ تقریبا 90 لاکھ بنتی ہے۔

BMW K-1600 GT

BMW R18 Cruiser

BMW R18 Cruiser اس فہرست میں دوسری بائیک ہے جسے Timeless Machine بھی کہا جاتا ہے۔ اس بائیک میں 1802 سی سی  انجن دیا گیا ہے جو 90 ہارس پاور اور 158Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بائیک کی قیمت 8238750 روپے ہے۔

BMW R18 Cruiser

BMW 850 GS

امپورٹ کی گئی 4 بائیکس میں سے تیسری بائیک BMW 850 GS ہے جو کہ ایڈونچر کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے۔ اس میں 853 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ 95 ہارس پاور اور 92Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی قیمت 5118750 روپے ہےBMW 850 GS

BMW R1250 GS Adventure

BMW R1250 GS Adventure کو the King of the Mountains بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے نام کے ساتھ لفظ Adventure بھی لگایا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے۔ اس بائیک میں 1254 سی سی  انجن دیا گیا ہے جو کہ 134 ہارس پاور اور 143Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکی قیمت 7411000 روپے ہے۔

R1250 GS Adventure

دیوان موٹرز اس کے علاوہ مزید بائیکس بھی درآمد کرنے کا خواہاں ہے اور اس سے پہلے ہمیں دیکھنا ہے کہ بائیکس لوکل مارکیٹ میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہیں۔ ان میں سے کون سی بائیک آپ کی فیورٹ ہے؟

نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.