ایک اور الیکٹرک گاڑی! سگما موٹراسپورٹس کی ہائبرڈ کار

0 7,982

پاکستان کی EV پارٹی 2021 میں خوش آمدید۔ سگما موٹرز انکارپوریٹڈ، جسے ٹرینڈ چینجر بھی کہا جاتا ہے، ایک مرتبہ پھر آ گئی ہے۔ اور اس مرتبہ انہوں نے پاکستان کی پہلی سولر + الیکٹرک + فیول کار لانچ کر دی ہے۔ اس ہائبرڈ کار کا نام ہے HS Q4 جو اب تین مختلف ویرینٹس میں بکنگ کے لیے دستیاب ہے EV اسٹینڈرڈ، EVS سولر اور EVS پریمیئم۔

سگما HS Q4 EV

کمپنی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی منفرد ہائبرڈ کار ہے۔ اس میں سولر پلیٹس ہیں جو گاڑی کو چلانے میں جیب پر ہلکی اور ماحول دوست بناتی ہیں۔ یہ گاڑی کو چارج کرنے اور “پلگ اینڈ پلے” موڈ میں چلانے کے لیے الیکٹرک موٹر کے ساتھ بھی آتی ہے۔ پھر اس میں 150 سے 200 کلومیٹرز رینج ایکسٹینڈرڈ 6L پٹرول انجن بھی ہے۔ یہ گاڑی اسمارٹ بیٹری مینجمنٹ سسٹم رکھتی ہے۔ کمپنی اسے چار سادہ رنگوں: سفید، لال، نیلے اور نارنجی میں پیش کر رہی ہے۔

سگما HS Q4 EV ایک سال یا 20,000 کلومیٹرز کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے۔ یہ ہائبرڈ گاڑی شہر کے اندر روزمرہ استعمال کے لیے بہترین کار ہے۔ ان تین ویرینٹس کی قیمت بھی بہت مناسب ہے۔

ویرینٹ قیمت
‏EVS اسٹینڈرڈ (صرف الیکٹرک) 1,895,000 روپے
‏EVS سولر (الیکٹرک + سولر) 1,995,000 روپے
‏EVS پریمیئم (الیکٹرک + سولر + فیول) 2,125,000 روپے

یہ گاڑی 50 فیصد پیشگی ادائیگی پر بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی نے 60 سے 75 دنوں میں بُک کی گئی گاڑی ڈلیور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

دیگر نمایاں فیچرز میں شامل ہیں:

  • پاور ونڈوز
  • پاور اسٹیئرنگ
  • بریک بوسٹر
  • ریئر کیمرا
  • الائے رِمز
  • LED ہیڈلیمپس اور فوگ لائٹس
  • سینٹرل + پاور لاکنگ

سگما موٹراسپورٹس پاکستان

سگما موٹراسپورٹس پاکستان کی معروف موٹر سائیکل ڈیلرشپ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ان کے پاس پاکستان کی مقبول ترین موٹر سائیکلوں کی کلیکشن ہے، اسٹریٹ سے لے کر اسپورٹس بائیکس اور ٹؤرنگ سے لے کر آف روز بائیکس تک۔ ہائبرڈ کار پروجیکٹ کے لیے اس لاہوری کمپنی نے یونائیٹڈ آٹو موٹر اسپورٹس کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے، جو راولپنڈی کی ایک موٹر سائیکل ڈیلرشپ کمپنی ہے۔

پاکستانی EV مارکیٹ

ہمیں آجکل EV کا لفظ بہت سننے کو مل رہا ہے۔ اور حقیقت یہ ہے اس حوالے سے صورت حال اب بہت دلچسپ ہو گئی ہے! ہر دوسرے نئی EVs دن آ رہی ہیں اور پاکستان کے الیکٹرک گاڑيوں کے سیگمنٹ میں نیا اضافہ ہو رہا ہے۔ دو انٹرنیشنل EVs، آؤڈی ای-ٹرون اور BMW i3، بھی یہاں موجود ہیں۔ ایک اور الیکٹرک گاڑی MG ZS بھی پاکستان آ رہی ہے۔ لیکن مقامی طور پر سگما HS Q4  کی موجودگی سے مقابلہ اور دلچسپ ہو جائے گا۔

سگما موٹراسپورٹس کی ہائبرڈ کار کے فیچرز کاغذ پر تو بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ لیکن وقت ہی بتائے گا کہ یہ گاڑی صارفین کے پیسوں کا بہترین نعم البدل ہے یا نہیں۔ سگما HS Q4 EV کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ اپنے خیالات نیچے کمنٹس سیکشن میں ضرور پیش کیجیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel