بی اے آئی سی ایکس-25 بمقابلہ ٹویوٹا رَش: ایک نظر دونوں کے تقابل پر!

0 15,677

پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔ سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے ایک آف روڈ BJ40-پلس، ایک کومپیکٹ کراس اوور X25 اور ایک ہیچ بیک D20 سمیت BAIC کی تین مختلف گاڑیاں متعارف کروا کے ایونٹ کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان میں سے BAIC X25 کو مہمانوں کی طرف سے خاص طور پر سراہا گیا۔ اس تحریر میں ہم BAIC X25 اور ٹویوٹا رَش کی خصوصیات اور تفصیلات پر تھوڑی سی نظر ڈالیں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں یہ گاڑیاں اپنے صارفین کے لیے کیا کچھ پیش کرتی ہیں۔ 

پاور ٹرین: 

جہاں تک انجن کی طاقت کا تعلق ہے تو BAIC X25 ایک 1.5-لیٹر A151 انجن رکھتی ہے جو زیادہ سے زیادہ 85 hp کی طاقت اور 148 Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ کومپیکٹ کراس اوور یورو V اسٹینڈرڈ پیش کرتی ہے اور دو ٹرانسمیشنز میں آتی ہے: 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن۔

دوسری جانب ٹویوٹارَش 1.5-لیٹر اِن-لائن 4-سلنڈر 2NR-VE پٹرول انجن سے لیس ہے جو SFI فیول سسٹم کا حامل ہے۔ ٹویوٹا یورو II اسٹینڈرڈ پیش کرتا ہے اور اس کا طاقتور انجن 6600 rpm پر 77 kW کی زیادہ سے زیادہ طاقت اور 4200 rpm پر 136 Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ 5-اسپیڈ مینوئل اور 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن دونوں میں دستیاب ہے۔ 

پیمائش

BAIC X25 پیمائش کے معاملے میں 4110 mm کی لمبائی اور بالترتیب 1750 mm اور 1545 mm کی چوڑائی اور اونچائی رکھتی ہے۔ یہ آنے والی کراس اوور 2519 mm کا وِیل بیس اور 45 لیٹرز کی ایندھن گنجائش کی حامل ہے۔ دوسری جانب ٹویوٹا رَش X25 سے بڑی ہے کیونکہ اس کی باڈی کی لمبائی 4435 mm ہے۔ ساتھ ہی یہ مقابلتاً کم چوڑائی رکھتی ہے یعنی 1695 mm۔ اس گاڑی کی زمین سے اُونچائی 1705 mm ہے اور اس کا ویل بیس بھی 2685 mm کے ساتھ X25 سے بڑا ہے۔ رَش کی کم از کم گراؤنڈ کلیئرنس 220 mm ہے اور اس کی ٹنکی میں ایندھن کی گنجائش 45 لیٹرز ہے۔ 

بریکنگ سسٹم:

آنے والے سازگار -BAIC گاڑی اگلے اور پچھلے حصے میں ڈسک بریکس رکھتی ہے جو گاڑی پر اچھے کنٹرول کو ممکن بناتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ٹویوٹا رَش اگلے حصے میں وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس اور پچھلے پہیوںمیں ڈرم بریکس کی حامل ہے۔ 

ایکسٹیریئر: 

جہاں تک BAIC X25 کے ایکسٹیریئر کی بات ہے تو یہ کراس اوور جارحانہ اور طاقتور شکل کے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہے۔ X25 کی ہیڈ لائٹس ہائٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹائم-ڈِلے آف فیچر سے لیس ہیں۔ آٹومیکر نے فرنٹ اور ریئر فوگ لیمپس کے ساتھ ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) بھی فراہم کی ہیں۔ گاڑی کے پچھلے حصے میں ہائی-ماؤنٹڈ بریک لائٹ بھی ہے۔ باہر لگے ریئر وِیو مررز بھی الیکٹریکلی ری ٹریکٹ ایبل ہیں اور X25 ایک انٹیلی جنٹ ریئر وائپر بھی رکھتی ہے۔ اسٹینڈرڈ ٹائر سائز 205/50 R16 ہے جو الائے وِیلز کے ساتھ آتے ہیں۔

ٹویوٹا رَش بھی دیکھنے میں کمال لگتی ہے کیونکہ اس کے LED ہیڈ لیمپس سلوَر کی سجاوٹ رکھتے ہیں اور فوگ لیمپس کروم بیزل کے ساتھ ہیں۔ فرنٹ ریڈی ایٹر گرِل بھی کروم کی حامل ہے جبکہ پچھلے حصے میں LED کمبی نیشن لیمپس اور ایک LED ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ نصب ہے۔ دروازوں کے بیرونی ہینڈل باڈی کی رنگت کے ہی ہیں اور باہر لگے ریئر-ویو مررز الیکٹریکلی کنٹرول کیے جا سکتے ہیں۔ ریئر ونڈو پر ایک وائپر بھی ہے اور اس کراس اوور کے ٹائروں کا اسٹینڈرڈ سائز 215/65 R16 ہے۔

انٹیریئر

پہلی نظر میں BAIC X25 کا انٹیریئر اپنی سیاہ رنگت کی بدولت بہت پُرکشش لگتا ہے۔ یہ کراس اوور اگلے پچھلے دونوں حصوں میں پاور ونڈوز، سینٹرل لاکنگ سسٹم اور گول ایئر کنڈیشننگ وینٹس کے ساتھ آتی ہے کہ جن پر BAIC کا لوگو لگایا گیا ہے۔ اس میں 7-انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین ہے جو اسمارٹ فون، ریڈیو اور بلوٹوتھ کنیکوٹی فیچر رکھتی ہے۔ اس میں چارجنگ کے لیے USB پورٹ بھی ہے اور ایک ملٹی فنکشنل اسٹیئرنگ ویل بھی موجود ہے۔ X25 فیبرک سیٹوں سے لیس ہے اور ڈرائیور کی سیٹ میں مینوئل ایڈجسٹمنٹ کافیچر بھی ہے۔ 

دوسری جانب ٹویوٹا رَش بھی خوبصورت سیاہ رنگت کے انٹیریئر میں آتی ہے۔ یہ کومپیکٹ کراس اوور مختلف فیچرز رکھتی ہے کہ جن میں پاور ڈور لاکس، پاور ونڈوز، ملٹی-کنٹرولز رکھنے والا اسٹیئرنگ ویل، ڈوئل-زون آٹو AC، فیبرک کی سیٹیں وہ بھی ہیڈ ریسٹ کے ساتھ اور کروم کے حامل اندرونی ڈور ہینڈلز۔ انٹرٹینمنٹ کے لیے ٹویوٹارَش میں ایک 7 انچ کی ٹچ اسکرین ہے جو بلوٹوتھ، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنیکٹیوٹی رکھتی ہے۔

کنٹرول، سکیورٹی اور سیفٹی فیچرز:

BAIC X25 سیفٹی فیچرز سے لیس ہے جیسا کہ:

  • ABS+EBD
  • 3-پوائنٹ سیٹ بیلٹس (اگلی اور پچھلی قطار) 
  • انجن اموبیلائزر
  • چوری سے بچانے کے لیے الارم سسٹم
  • چائلڈ سیفٹی لاک 
  • ISO FIX ہُکس 
  • کروز کنٹرول
  • سینٹرل لاکنگ سسٹم
  • ریئر پارکنگ ریڈار

ٹویوٹا رَش بھی مختلف سیفٹی فیچرز کے ساتھ آتی ہے جن میں شامل ہیں: 

  • ABS-VSC
  • ایئر بیگز
  • ایمرجنسی سگنل سسٹم
  • ہل-اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول
  • بریک وارننگ
  • 3-پوائنٹ سیٹ بیلٹس (اگلی اور پچھلی قطار میں)
  • چائلڈ ریسٹرینٹ سسٹم

قیمت

BAIC X25 ابھی تک پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ نہیں کی گئی اور سازگار نے ابھی تک میگا آٹو شو میں اس کی رونمائی ہی کی ہے۔ اس لیے اِس کومپیکٹ کراس اوور کی قیمت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو پائی۔ دوسری جانب ٹویوٹا رَش کی قیمت مینوئل ورژن کے لیے 50,40,000 روپے ہے جبکہ آٹومیٹک ویرینٹ 52,20,000 روپے کا آتا ہے۔ 

آنے والی BAIC X25 کے بارے میں اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور مزید ایسی ہی تحاریر کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.