پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2020ء میں اٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکل لائن اَپ پر ایک نظر

0 10,490

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 3 روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2020ء آنے والوں کے زبردست جوش اور توقعات کے ساتھ شروع ہو چکا ہے کہ جہاں گاڑیاں، ان کے پرزے بنانے اور سپلائی کرنے والے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کررہے ہیں۔ PAPS 2020 کے پہلے دن سُرخیوں  میں جگہ پانے والے آٹومیکرز کے علاوہ اٹلس ہونڈا بھی اِس سال کے ایڈیشن میں موٹر سائیکلوں کی وسیع رینج کی نمائش کر رہا ہے۔ آئیے ملک میں موٹر سائیکلیں بنانے والے سب سے بڑے ادارے کی اِن موٹر سائیکلوں کی خصوصیات اور تصاویر پر ایک نظر ڈالیں۔ 

CB 250 F: 

ہونڈا CB 250 F ایک SOHC 250 cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو 6-اسپیڈ گیئر بکس رکھتا ہے۔ موٹر سائیکل صرف ایک سیلف اِسٹارٹ آپشن رکھتی ہے اور اسپورٹی اور جدید فیول ٹینک کی حامل ہے۔ اس کے علاوہ پاور فُل بِیم ہیڈ لائٹ اور ایک ڈجیٹلائزڈ اسپیڈومیٹر بھی ہے۔ ویلز الائے رِمز سے لیس ہیں اور اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں میں ڈسک بریکس ہیں۔

CB 150 F: 

ہونڈا CB 150 F ایک بیلنسر  4-اسٹروک SOHC 150cc انجن رکھتی ہے  جو 5-اسپیڈ کونسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل میں اسٹائلش گرافکس کے ساتھ اسپورٹی فیول ٹینک بھی ہے۔ اس کی ہیڈ لائٹس LED فوگ لائٹس اور ڈِپر رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل طاقتور ڈِسک بریکس  کی حامل ہے۔ 

CB 125 F: 

ہونڈا CB 125 F بھی ایک 4-اسٹروک ایئر-کُولڈ OHV 125cc انجن رکھتی ہے اور یہ 5-اسپیڈ کونسنٹ میش ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ یہ کِک اسٹارٹ اور سیلف اسٹارٹ دونوں آپشنز رکھتی ہے۔ اسپورٹی نظر آنے والی یہ موٹر بائیک اسٹائلش کوَر کے ساتھ کالے رنگ کے سائلنسر کا حامل ہے۔

CG 125 SE: 

موٹر سائیکل بنانے والے اِس ادارے نے سیلف-اسٹارٹر سسٹم اور 5-اسپیڈ کونسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کی حامل CG 125   متعارف کروائی اور اسے موجودہ موٹر سائیکل کے اسپیشل ایڈیشن کا نام دیا۔

CG-125: 

اٹلس ہونڈا کی مقبول ترین CG-125 پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2020ء میں بھی موجود ہے۔ کمپنی مقامی مارکیٹ میں موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز متعارف کروا چکی ہے، لیکن CG 125 نے آغاز کے بعد سے اپنی مقبولیت کے گراف کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اس موٹر سائیکل سے نکلنے والی آواز اسے موٹر سائیکلوں کے ہر شوقین کی پسند بناتی ہے۔ یہ 4-اسٹروک OHV ایئر-کُولڈ 125 cc انجن رکھتی ہے جو 4-اسپیڈ کونسنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔

CD 70 ڈریم: 

ہونڈا CD 70 ڈریم ایک 70 cc OHC ایئر-کُولڈ انجن سے لیس ہے جو 4-اسپیڈ کونسنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اگلے حصے میں ایک اسپورٹی وائزر رکھتی ہے کہ جسے الگ بھی کیا جا سکتا ہے اور صرف کِک اسٹارٹ آپشن میں آتی ہے۔

CD 70: 

ہونڈا CD 70 کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہے۔ یہ بھی وہی 4-اسٹرک 70cc انجن مع 4-اسپیڈ کونسنٹ میش ٹرانسمیشن رکھتی ہے اور کِک اسٹارٹ آپشن کے ساتھ آتی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ پاکستان کے سب سے بڑے آٹو شو کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔ اپنے قیمتی  خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.