ہیونڈائی نے پاکستان آٹو شو 2020ء میں سوناٹا متعارف کروا دی – ذرا ایک نظر تو ڈالیں!

0 13,888

ہیونڈائی نشاط نے پاکستان آٹو شو 2020ء (PAPS) میں ایک اور گاڑی کی رونمائی کر دی ہے اور یہ گاڑی سوناٹا ہی ہے کہ جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی نے تین روز ایونٹ میں سانتا فی اور ٹکسن سمیت اپنی 6 ہائی-اینڈ گاڑیوں کی رُونمائی کی۔ 

رُونمائی کے لیے پیش کی گئی گاڑی 2.5MPI لیٹر انجن کی حامل ہے جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر رکھتا ہے۔ انجن 6,000 RPM پر 178 HP اور 4,000 RPM پر 232 NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔ ہیونڈائی سوناٹا کی ممکنہ قیمت 12 ملین روپے ہے۔ 

سوناٹا کی تصویریں نیچے دیکھیں:

سوناٹا ایک درمیانے سائز کی گاڑی ہے جسے جنوبی کوریائی آٹومیکر نے پہلی بار 1985ء میں متعارف کروایا تھا۔ یہ گاڑی اب اپنی آٹھویں جنریشن میں ہے۔ اس کی ساتویں جنریشن 2017ء میں متعارف کروائی گئی تھی، جس میں اسے فیس لفٹ ملا تھا۔ اس گاڑی کی خصوصیات اور تفصیلات نیچے دیکھیں:

واضح رہے کہ ہیونڈائی نشاط موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ (HNMPL) نے اپنے فیصل آباد مینوفیکچرنگ پلانٹ میں ہیونڈائی پورٹر H-100 کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ ہیونڈائی کا پلانٹ اب مکمل طور پر آپریشنل ہے اور ابتدائی مرحلے میں اس کی گنجائش سالانہ 15,000 گاڑیوں کی  پیداوار ہے۔ ہیونڈائی-نشاط پارٹنرشپ کا آغاز دسمبر 2017ء میں ہوا تھا اور اب دو سال بعد اس نے پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنا شروع کر دی ہیں۔ H-100 پک اَپ کے علاوہ دیگر ماڈلز مستقبلِ قریب میں لانچ کیے جائیں گے۔ H-100 پک اَپ ؛ہیونڈائی-نشاط موٹرز کی پہلی  “ساختہ پاکستان” گاڑی ہے۔ 

مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.