پٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کی کمی

0 11,289

COVID-19 کی عالمگیر وباء کے پیشِ نظر سخت حالات میں حکومتِ پاکستان نے 200 ارب روپے کے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دی ہے۔ اس کا اعلان وزیر برائے اقتصادی اُمور حماد اظہر نے آج ایک ٹوئٹ میں کیا۔ 

اس ٹوئٹ کے مطابق ڈیزل اور پٹرول دونوں کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے پٹرول 111.59 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا اور ڈیزل 122.25 روپے فی لیٹر پر۔ قیمتوں میں کمی کے بعد آپ کو پٹرول 96.58 روپے اور ڈیزل 107.25 روپے فی لیٹر پر ملے گا۔ 

اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں بالترتیب 77.45 روپے اور 62.51 روپے ہوں گی۔

حکومت کے اس ریلیف پیکیج کا مقصد غریب اور پسماندہ طبقے کو مدد فراہم کرنا اور کاروباری اداروں کو سہارا دینا ہے تاکہ COVID-19 بحران کے دوران بھی معیشت رواں رہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے افراطِ زر کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور ہنگامی طور پر سفر کرنے والے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سبب بنے گی۔ اس ریلیف پیکیج کا اعلان وزیر اعظم پاکستان اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی فوری طور پر لاگو ہوگئی ہے۔ 

اس سے پہلے وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کی کمی کے لیے فائنانس اور پٹرولیم ڈویژن کے ساتھ گفتگو کی تھی۔ یہ قدم افراطِ زر پر بوجھ کو گھٹانے اور پاکستان میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے اٹھایا گیا۔

گزشتہ سال بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا جس کا نتیجہ عوام پر افراطِ زر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی صورت میں نکلا۔ پچھلے مہینے کے اختتام پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ اس سے پٹرول کی قیمت 116.60 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 111.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت 127.26 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 122.26 روپے ہو گئی۔ اس وقت عوام قیمتوں میں زیادہ کمی کی توقع کر رہے تھے اور فی لیٹر 5 روپے کی کمی کو بہت کم سمجھا گیا۔ 

مزید خبروں کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.