ہیوںڈائی سانٹا فے سگنیچر بمقابلہ ہیوال H6 ایچ ای وی – تفصیلی موازنہ
ہیونڈائی نشاط نے رواں ہفتے کے آخر میں سانٹا فے لانچ کی جو کہ پاکستان کی پہلی 7 سیٹر ہائبرڈ الیکٹرک ایس یو وی ہے۔ کمپنی نے کار کے دو ویرینٹس متعارف کروائے جن میں سمارٹ اور سگنیچر ویرینٹس شامل ہیں۔ ان دونوں ویرینٹس میں سے سگنیچر ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔ پاکستان میں پہلی HEV SUV نہیں ہے کیونکہ اس کی براہ راست مدمقابل ہیوال ایچ ای وی H6 ہے جو کہ کار پاکستان میں حال ہی میں لانچ کی گئی ہے۔ لہذا، ہم آج آپ کیلئے ان دو گاڑیوں کا تفصیلی موازنہ لے کر آئے ہیں۔
سائز
سانٹا فے کی لمبائی 4780 ملی میٹر، چوڑائی 1900 ملی میٹر، اونچائی 1710 ملی میٹر ہے جبکہ وہیل بیس اور گراؤںڈ کلئیرنس 2765 ملی میٹر اور 176 ملی میٹر ہے۔ اسی طرح ہیوال H6 کی لمبائی 4653 ملی میٹر، چوڑائی 1886 ملی میٹر، وہیل بیس 2738 ملی میٹر جبکہ گراؤنڈ کلئیرنس 212 ملی میٹر ہے۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، سانٹا فے 7 سیٹر جبکہ H6 5 سیٹر ہے۔
انجن اور ٹرانسمیشن
ہیوںڈائی سانٹا ے میں 1598 سی سی 4 سلنڈر ان لائن DOHC GDi ہائبرڈ انجن ہے دیا گیا ہے جو 227 ہارس پاور اور 350 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب میںH6 1497 سی سی 4 سلنڈر ان لائن DOHC MPI ہائبرڈ انجن ہے، جو 240 ہارس پاور 530 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اسکے علاوہ سانٹا فے میں 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے جبکہ ہیوال H6 میں 7 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن آتی ہے۔
ایکسٹیرئیر
دونوں گاڑیاں 19 انچ کے الائے وہیل کے ساتھ آتی ہیں۔ تاہم H6 میں سپیئر ٹائر نہیں ہے۔ ایکسٹیرئیر کی بات کریں تو سانٹا فے اور H6 میں کسی حد تک ایک جیسی خصوصیات اور فیچرز دئیے گئے ہیں جیسا کہ فرنٹ فوگ لائٹس، ایل ای ڈی ایڈجسٹ ایبل ہیڈ لیمپس، انڈیکیٹرز کے ساتھ سائیڈ مررز، پینورامک سن روف، ڈی آر ایل، ایل ای ڈی ریئر لائٹس، سمارٹ انٹری، اور سپوئلر وغیرہ
سانٹا فے میں دروازے کے ہینڈل کروم ہیں، جب کہ H6 میں باڈی کلر ہے۔
انٹیرئیر
سانٹا فے میں انفوٹینمنٹ ڈسپلے کا سائز 8 انچ ہے جبکہ H6 میں سامنے اور پیچھے والے اسپیکر کے ساتھ 12.3 انچ ہے۔ دونوں میں ڈوئل کلائمیٹ کنٹرول، پُش سٹارٹ، سنٹرل لاکنگ، الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، پاور مررز، پاور بوٹ، ڈرائیونگ موڈز، ریئر اے سی وینٹ، ریئر وائپر، ہیٹیڈ سیٹس، الیکٹرانک ہینڈ بریک اور انٹیرئیر لائٹنگ ہے۔
ساںٹا فے میں اضافی خصوصیات کے طور پر وینٹیلیٹڈ سیٹس اور ایک کول باکس بھی پیش شامل ہے۔ سانٹا فے میں لیدر سیٹس ہیں جبکہ H6 میں فاکس سیٹس ہیں۔
سیفٹی فیچرز
دونوں ایس یو ویز میں کسی حد تک ایک جیسے سیفٹی فیچرز موجود ہیں بشمول
- 6 ائیر بیگز
- فرنٹ کیمرہ
- اموبلائزر
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
- ڈاون ہل اسسٹ کنٹرول
- ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول
- ٹریکشن کنٹرول
- کروز کنٹرول
- وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول
- چائلڈ لاک
- پارکنگ سینسر
قیمت
سانٹا فے کی قیمت 14699000 روپے ہے جبکہ ہیوال H6 کی قیمت 1214900 روپے ہے۔