ایک کروڑ کی ایپریلیا RSV4 فیکٹری 1100 – اونر ریوئیو

0 287

پریمیم اور بہترین فیچرز والی بائک کی بات کریں تو اٹلی کی ہیوی بائکس بنانے والی کمپنی ایپریلیا کا نام سامنے آتا ہے جس کی بائکس اب تک 51 ورلڈ ٹائٹلز جیت چکی ہے اور اپنے مد مقابل کاواساکی، ہنڈا اور ڈوکاٹی وغیرہ کو بھی شکست دے چکی ہے۔ ایپریلیا کا ڈیلر نیٹ ورک نسبتاً چھوٹا ہے اور سیلز بھی کم ہیں لیکن یہ کمپنی عمدہ کوالٹی ریسر بائیکس میں سرفہرست ہے۔

خریدنے کا فیصلہ

یہ ایک پاورفل بائک ہے جسے سٹی ڈرائیونگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے دو ویریںٹس آتے ہیں جن میں بیس اور فیکٹری ویرینٹس شامل ہیں۔ ان میں سے فیکٹری ویرینٹ ٹریک ڈرائیونگ کے لیے ٹھیک ہے۔ یہ دیکھنے میں انتہائی خوبصورت بائک ہے۔ اس کو سرخ اور سیاہ رنگوں میں پینٹ کیا گیا ہے اور ڈرائیور نے اس کو سٹاک حالت میں رکھا ہے۔ اس کے اونر وجاہت کے پاس ابتدائی طور پر 2016 کاواساکی 626 تھی۔ جس کے بعد اونر نے بی ایم ڈبلیو S1000RR خریدی اور اب اونر کے پاس ایپریلیا RSV4 ہے۔

فیچرز

انجن –  V4سلنڈر، 4 سٹروک

ہارس پاور – 217

ٹرانسمیشن – 6 سپیڈ

ٹارک – 125.0 نیوٹن میٹر

فیول ایوریج – 15 کلومیٹر فی لیٹر

ٹاپ سپیڈ – 286 کلومیٹر فی گھنٹہ

پریمیم فیچرز

بائک میں ڈی آر ایلز، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فرنٹ کینارڈز، بریمبو بریک کیلیپرز، ABS، ایلومینیم ریئر سوئنگ آرم، پیریلی ٹائر، اوہلن کی الیکٹرک سسپنشن جیسے پریمیم فیچرز موجود ہیں۔

قیمت

اس کی 10 ملین یا اس سے اوپر بھی ہو سکتی ہے۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.