2GR میں تبدیل کی گئی 2005 مارک ایکس 250 G- اونر ریوئیو
آج ہم آپ کیلئے 2005 کی ٹویوٹا مارک ایکس کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں۔ یہ کار نومبر 2004 میں ڈیبیو لانچ کی گئی تھی۔ مارک ایکس مارک 2 کے بعد لانچ کی گئی تھی، جسے پہلی بار 1968 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ اصل میں بیس ماڈل 250Gہے جو 2500 سی سی انجن کیساتھ 4GR کے طور پر آئی تھی۔ اس کار کا انجن 212 ہارس پاور اور 260 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، اونرنے اسے 3500 سی سی 2GR انجن میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں، اونر ہمیں اس کار کی تفصیلات اور خصوصیات کے بارے میں بتائے گا۔
انجن کی تبدیلی
250 G کیساتھ میں 4GR پہلے سے ہی طاقتور تھا لیکن اونر کو اس سے بھی زیادہ پاورفل انجن کا شوق تھا۔ لہذا، اونر کے پاس اس سے متعلق 2 آپشنز تھے۔ جن میں 3000 سی سی سپر چارجڈ 3GR اور 3500 سی سی 2GR شامل تھے۔ اونر نے 2GR کا انتخاب اسی لیے کیا کیونکہ سپر چارجڈ 3GR ایک مہنگا آپشن تھا۔ اس کے علاوہ 2GR اونر کی رائے انتہائی گرم درجہ حرارت میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکتا تھا۔ انجن کے ساتھ ساتھ اونر نے 2GR کی ٹرانسمیشن اور ECU بھی انسٹال کیا تاکہ اسے مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فیول ایوریج
ای سی یو اور ٹرانسمیشن سمیت پوری پاور ٹرین بولٹ آن کو تبدیل کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ تمام 12 انجیکٹر کام کر رہے ہیں۔ یہ کار کو شہر کے اندر 8 سے 9 کلومیٹر فی لیٹر کی اوسط ایندھن دینے کے قابل بناتا ہے۔ اونر کے مطابق ہائی وے فیول ایوریج 14 کلومیٹر فی لیٹر ہے، جو متاثر کن ہے۔
ٹریکشن کنٹرول
چونکہ یہ ایک بیس ویریئنٹ ہے، لہذا اس میں کمپنی کیجانب سے ٹریکشن کنٹرول نہیں دیا گیا ہے۔ اس 3.5 لیٹر انجن کے ساتھ، ایسا لگتا ہے کہ گاڑی تیز ہونے پر کنٹرول کھو سکتی ہے۔ تاہم اونر کو کبھی ایسا مسئلے کا سامنا نہیں ہوا کہ کسی بھی پوائنٹ پر انھوں نے ٹریکشن کنٹرول کھو دیا ہو۔
کاسمیٹک اپ گریڈ
اونر نے میکینیکل اپ گریڈ کے ساتھ مارک ایکس کے کاسمیٹکس پر بھی کام کیا ہے۔ ان میں تبدیلیوں میں ایک باڈی کٹ، فیس لفٹ ہیڈ لیمپس اور 18 انچ الائے شامل ہیں جو گہرے کانسی کے رنگ میں پینٹ کیے گئے ہیں۔ انٹیرئیر اپ گریڈ میں ایک آفٹر مارکیٹ فلیٹ باٹم سٹیئرنگ وہیل اور کاربن ڈپڈ ٹرمز شامل ہیں۔
دیکھ بھال اورسپیئر پارٹس
جہاں تک گاڑی کی دیکھ بھال کا تعلق ہے مالک ہر 5000 کلومیٹر کے بعد انجن کا تیل اور فلٹر تبدیل کرتا ہے۔ اونر کے مطابق دیکھ بھال کا خرچ تقریباً 10,000 روپے ہے جو کہ برائے نام ہے۔ سپیئر پارٹس مقامی بازاروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔