جی ایس ٹی میں اضافہ، ہیونڈائی نے بھی قیمتیں بڑھا دیں

0 3,103

حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد کار کمپنیز نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہنڈا، ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد اب ہیونڈائی نے بھی اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایس آر او 297(1)/2023 کے تحت ایک نیا سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں لگژری آئٹمز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے سلیب کو 25 فیصد کردیا گیا ہے۔ جس میں سی بی یو (درآمد شدہ)، مقامی طور پر اسمبل شدہ 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی کاریں، مقامی طور پر تیار کردہ یا اسمبل شدہ SUVs اور CUVs اور مقامی طور پر تیار/اسمبل شدہ ڈبل کیبن (4×4) پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔

ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں

ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ایلانٹرا کی نئی قیمتیں

  • ہیونڈائی ایلانٹرا 1600 سی سی کی قیمت 5849000 روپے سے بڑھا کر 6199000 روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 350000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہیونڈائی ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت 6349000 روپے سے بڑھا کر 6730000 روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 381000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

سوناٹا کی نئی قیمتیں

  • ہیونڈائی سوناٹا 2000 سی سی کی قیمت 9129000 روپے سے بڑھا کر 9679000 روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 550000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح سوناٹا 2500 سی سی کی نئی قیمت 10530000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 9939000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 591000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹوسان کی نئی قیمتیں

  • ہیونڈائی ٹوسان FWD کی قیمت 7569000 روپے سے بڑھ کر 8030000 روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 461000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • ہیونڈائی ٹوسان AWD کی قیمت 8169000 روپے سے بڑھ کر 8659000 روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 490000 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.