چوتھی جنریشن کیا سورینٹو فیس لفٹ پاکستان میں لانچ – فیچرز و خصوصیات
اس سال کو پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ سیڈانز اور SUVs کا سیزن کہا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر SUVs کی بات کریں تو حال ہی میں لانچ ہونے والے ٹوسان اور سپورٹیج کے ہائبرڈ ویرینٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں پائیدار ترقی کو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔ ان کے بعد اب چوتھی جنریشن کیا سورینٹو کا فیس لفٹ ماڈل (جس کے دو ہائبرڈ ویرینٹس شامل ہیں) بھی باضابطہ طور پر پاکستان پہنچ چکا ہے۔
ایک آن لائن لانچ ایونٹ کے دوران کمپنی نے اس 7-سیٹر SUV کے تین ویرینٹس متعارف کروائے جو کہ مقامی مارکیٹ میں سانتا فی، فورچیونر اور کارنیول جیسے ماڈلز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ ویرینٹس درج ذیل ہیں:
-
3.5 MPI FWD
-
1.6T FWD HEV
-
1.6T AWD HEV
چوتھی جنریشن کیا سورینٹو – خصوصیات اور فنی تفصیلات
لمبائی: 4,815 ملی میٹر (پہلے سے 15 ملی میٹر زیادہ)
چوڑائی: 1,900 ملی میٹر (پہلے سے 10 ملی میٹر زیادہ)
اونچائی: 1,700 ملی میٹر (روف ریک کے ساتھ، 25 ملی میٹر زیادہ)
ویل بیس: 2,815 ملی میٹر
طاقت اور کارکردگی (Power & Performance)
پیٹرول ویرینٹ – 3.5 MPI FWD
انجن: اسمارٹ اسٹریم 3.5 V6 MPI
گنجائش: 3,470 سی سی
زیادہ سے زیادہ طاقت: 269 ہارس پاور
زیادہ سے زیادہ ٹارک: 331 این ایم
ڈریو ٹرین: فرنٹ-وہیل ڈرائیو (FWD)
گیئر باکس: 8-اسپیڈ آٹومیٹک (اسپورٹس-میٹک)
گیئر سلیکٹر: A/T گیئر نوب
ڈرائیو موڈ: نارمل، اکو، اسپورٹ، اسمارٹ
ہائبرڈ ویرینٹس – 1.6T FWD HEV & 1.6T AWD HEV
مشترکہ خصوصیات:
انجن: اسمارٹ اسٹریم G1.6 T-GDI
گنجائش: 1,598 سی سی
زیادہ سے زیادہ طاقت: 227 ہارس پاور
زیادہ سے زیادہ ٹارک: 350 این ایم
گیئر باکس: 6-اسپیڈ آٹومیٹک
ڈرائیو موڈ: اکو، اسپورٹ، اسمارٹ
گیئر سلیکٹر: شفٹ بائی وائر (ڈائل ٹائپ)
ری جنریٹیو بریکنگ
ٹیرین موڈ: برف، کیچڑ، ریت (1.6 AWD HEV)
بیرونی ڈیزائن (Exterior)
-
LED فرنٹ ہیڈلیمپس: ملٹی MFR (3.5 MPI FWD & 1.6T FWD HEV)، 4 کیوب پروجیکشن (1.6T AWD HEV)
-
LED DRLs اور ڈسک سینسنگ لائٹس
-
ہائی ماؤنٹڈ LED اسٹاپ لیمپ + فوگ لائٹس + ریئر کومبینیشن لائٹس
-
سائیڈ مررز میں ٹرن انڈیکیٹرز
-
64-کلر LED ایمبیئنٹ موڈ لائٹ (1.6T FWD HEV & 1.6T AWD HEV)
-
الیکٹروکرومک مرر
-
فرنٹ ونڈ اسکرین اور فرنٹ ڈور گلاس: ٹنٹڈ (3.5 MPI FWD)، ٹنٹڈ + سولر (HEV ویرینٹس)
-
تھری-ڈائمینشنل ریڈیئیٹر گرل (گلاسی بلیک)
-
پینورامک سن روف، روف ریک
-
میموری ٹیل گیٹ (ہائیٹ ایڈجسٹر کے ساتھ)
-
ویل سائز: 18” (3.5 MPI FWD) اور 19” (1.6T FWD HEV)
اندرونی ڈیزائن (Interior)
-
سیٹ کلر آپشنز: آل-بلیک لیدر (3.5 MPI FWD)، آل-بلیک کوئلٹڈ لیدر (1.6T AWD HEV)
-
10-وے پاور ڈرائیور سیٹ (2-وے لمبر سپورٹ) (1.6T AWD HEV)
-
14-وے پاور ڈرائیور سیٹ (4-وے لمبر سپورٹ + کشن ایکسٹینشن) (3.5 MPI FWD & 1.6T FWD HEV)
-
انٹیگریٹڈ میموری سسٹم (ڈرائیور)
-
6-وے پیسنجر سیٹ (مینول ہائٹ ایڈجسٹ)
-
دوسری قطار: سلائیڈ، ریکلائن، فلیٹ فولڈ (60:40)
-
اسمارٹ ون ٹچ واک-اِن ڈیوائس (60:40)
-
ہیٹڈ اسٹیئرنگ (2 لیولز) (1.6T HEV ویرینٹس)
-
پیڈل شفٹرز (1.6T HEV ویرینٹس)
-
10” ہیڈ اپ ڈسپلے (1.6T AWD HEV)
-
پاور ونڈوز (ڈرائیور) آٹو اپ/ڈاؤن + سیفٹی
-
وائرلیس فون چارجنگ
-
8 کپ ہولڈرز (2 فرنٹ، 4 دوسری قطار، 2 تیسری قطار)
-
4 بوتل ہولڈرز
-
وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو + ایپل کار پلے (وائس ریکگنیشن کے ساتھ)
-
کرو ہیگزاگونل ڈسپلے: 12.3″ ڈرائیور کلسٹر + 12.3″ ٹچ اسکرین
-
8-اسپیکر آڈیو سسٹم (3.5 MPI FWD & 1.6T FWD HEV)
-
12-اسپیکر BOSE® سسٹم (1.6T AWD HEV)
-
تیسری قطار فین کنٹرول + وینٹیلیٹڈ فرنٹ سیٹس (1.6T AWD HEV)
سیفٹی فیچرز
-
ABS + ESC + VSM + DBC + HAV + TSA + ریئر آکوپینٹ الرٹ (تمام ویرینٹس)
-
کروز کنٹرول (3.5 MPI FWD & 1.6T FWD HEV)
-
ریئر ویو کیمرا (1.6T FWD HEV)
-
360 ڈگری کیمرا ویو (3.5 MPI FWD & 1.6T AWD HEV)
1.6T AWD HEV کے اضافی حفاظتی فیچرز:
-
PCA (ریورس کولیشن اوائڈنس اسسٹ)
-
LKA (لین کیپنگ اسسٹ)
-
LFA (لین فالوئنگ اسسٹ)
-
FCA (فارورڈ کولیشن اوائڈنس اسسٹ)
-
BCA (بلائنڈ اسپاٹ کولیشن اوائڈنس اسسٹ)
-
BVM (بلائنڈ اسپاٹ ویو مانیٹر)
-
HBA (ہائی بیم اسسٹ)
-
DAA (ڈرائیور اٹینشن الرٹ) + لیڈ وہیکل ڈیپارچر الرٹ
-
RCCA (ریئر کراس ٹریفک کولیشن اوائڈنس اسسٹ)
-
SEW (سیف ایگزٹ وارننگ)
-
پارکنگ سیفٹی PCA (ریورس)
-
پارکنگ سنسرز
-
SVM (سراؤنڈ ویو مانیٹر)
-
کروز کنٹرول
-
ریئر ویو کیمرا
-
360° ویو
-
ریئر آکوپینٹ الرٹ (سینسر کے ساتھ)
سیکیورٹی
-
اسمارٹ کی + پش اسٹارٹ + ریموٹ انجن اسٹارٹ
-
سینٹرل ڈور لاک (ڈرائیور + پیسنجر)
-
ریموٹ سینٹرل لاکنگ، کی لیس انٹری + ٹیل گیٹ ریلیز
-
ہیڈلائٹ ایسکارٹ فنکشن
آپ کی کیا رائے ہے نئی لانچ ہونے والی سورینٹو ہائبرڈ کے بارے میں؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں!