حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافہ کردیا

0 108

حکومت پاکستان نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ 

قیمتیں یکم نومبر 2019ء سے لاگو ہوں گی۔ واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 27 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ البتہ دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.56 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ 

نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں: 

پٹرول: 114.24 روپے 

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 127.41 روپے 

لائٹ اسپیڈ ڈیزل: 85.33 روپے 

مٹی کا تیل: 97.18 روپے 

پہلے قیمتیں کچھ یوں تھیں: 

پٹرول: 113.24 روپے 

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 127.14 روپے 

لائٹ اسپیڈ ڈیزل: 91.89 روپے 

مٹی کا تیل: 99.57 روپے 

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel