تیار ہو جائیں! گوجرانوالہ میں پاک ویلز آٹو شو کے لیے
پاکستان کے سب سے بڑے آٹو شو کے لیے 8 مارچ 2020ء کو ماسٹر سٹی ہاؤسنگ اسکیم، گوجرانوالہ میں آئیں۔ پاک ویلز کئی اقسام کی وِنٹیج اور کلاسک کاروں کے ساتھ وہاں آئے گا۔
واضح رہے کہ ایونٹ دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔ یہ پاک ویلز کا گوجرانوالہ آٹو شو کے سلسلے کا تیسرا پروگرام ہوگا۔ پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی گوجرانوالہ آٹو شو 2020ء گاڑیوں کے شوقین افراد کا میلہ ہوگا۔ ایگزوٹک، لگژری، موڈیفائیڈ، 4×4 سے لے کر موٹر سائیکلوں تک اس میں گاڑیوں کے سینکڑوں شوقین افراد کے لیے 300 سے زیادہ گاڑیاں ہوں گی۔
گاڑیوں کے شوقین افراد کے ملنے کے علاوہ اس میں گھر بھر کے افراد کے لیے کئی تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔
PakWheels.com کے بارے میں
2003ء میں اپنے آغاز سے اب تک PakWheels.com لاکھوں پاکستانیوں کو اپنی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں مدد دے چکا ہے اور یوں ملک میں نمبر 1 آٹوموٹو پورٹل بن رہا ہے۔ خبروں سے لے کر جائزوں تک، PakWheels.com لوگوں کو مقامی اور بین الاقوامی آٹو انڈسٹری سے آگاہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ زبردست آٹو شوز اور ریلیز سے اپنی نوعیت کے اوّلین کار میلوں تک، ہمیں آٹو سیکٹر میں انقلاب برپا کرنے میں پیش پیش رہنے پر بہت خوشی ہے۔
اس شاندار ایونٹ کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ماؤنٹین ڈیو اور AGS۔