پروٹون ساگا ایم ٹی بمقابلہ ایلسوِن 1.3لیٹر ایم ٹی – ایک تقابل

0 12,464

اپنے کمپیریزن یعنی تقابل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہم پروٹون ساگا 1.3L اسٹینڈرڈ MT کا چنگان ایلسوِن 1.3L کمفرٹ مینوئل ویرینٹ کے ساتھ تقابل کرنے جا رہے ہیں۔ ساگا نے آج یہ گاڑی لانچ کی ہے جبکہ ایلسوِن جنوری 2021 میں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ ہوئی تھی۔ اس لیے دونوں نئی گاڑیوں کا تقابل دلچسپ ہونا چاہیے۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

پروٹون ساگا میں 1299cc کا اِنلائن 4-سلنڈر DOHC VVT انجن پیش کر رہا ہے، جو 95hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ چنگان ایلسوِن 1370cc کے اِنلائن 4-سلنڈر MPFI DOHC DVVT انجن کے ساتھ آتی ہے جو 99hp اور 135Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جو اسے ساگا پر واضح برتری دیتا ہے۔ ساتھ ہی دونوں گاڑیاں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہیں۔

ایکسٹیریئر:

پروٹون نے اپنی گاڑی میں ہیلوجن ہیڈلیمپس لگائے ہیں جبکہ ایلسوِن الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ پروجیکٹر ہیڈ لیمپس رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ساگا میں DRLs نہیں ہیں جبکہ چنگان کی سیڈان میں LED ہیں، جبکہ دونوں گاڑیاں فوگ لیمپس نہیں رکھتیں۔ پہیوں کو دیکھیں تو ایلسوِن 15 انچ کے الائے ویلز رکھتی ہے جبکہ ساگا 14-انچ اسٹیل ویلز میں لانچ کی گئی ہے۔

انٹیریئر:

ایلسوِن الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ کے ساتھ لانچ کی گئی ہے جبکہ ساگا ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ساگا میں اسٹینڈرڈ آڈیو سسٹم ہے جبکہ چنگان نے اپنی سیڈان میں 7-انچ فلوٹنگ ڈسپلے لگایا ہے۔ سیٹوں کا مٹیریل ساگا میں فیبرک کا ہے جبکہ ایلسوِن مصنوعی چمڑے کی نشستوں کے ساتھ آتی ہے۔

سیفٹی:

دونوں گاڑیاں ڈوئل ایئر بیگز، ABS + EBD، بریک اسسٹ اور ریئر پارکنگ سینسرز رکھتی ہیں۔ ایلسوِن میں ریورس کیمرا اضافی فیچرز میں موجود ہیں۔ دونوں گاڑیاں ہِل اسٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول اور فرنٹ پارکنگ سینسرز نہیں رکھتیں، جو انہیں سیفٹی فیچرز کے لحاظ سے ایک جیسی گاڑیاں بناتے ہیں۔

قیمت:

ایلسوِن 1.3L کمفرٹ MT کی موجودہ قیمت 21,99,000 روپے ہے جبکہ پروٹون ساگا 19,75,000 روپے کی قیمت پر لانچ کی گئی ہے، جو نئی گاڑی کو ایلسوِن سے تقریباً 2,00,000 روپے سستا بناتی ہے۔

اس تقابل کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ اگر آپ کو انتخاب دیا جائے تو آپ کون سی گاڑی خریدیں گے؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

آٹوموٹو انڈسٹری کے بارے میں مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

Saga Vs Alsvin

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.