تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں ہونیوالی “کمی” کی تفصیلات
چند روز قبل حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کیا گیا جس میں تمام کیٹیگریز کی گاڑیوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ٹیکسزمیں چھوٹ دئیے جانے پر پاکستان میں کام کرنے والی آٹو کمپنیز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ سب سے پہلے ٹویوٹا نے قیمتوں میں کمی کی جس کے بعد سوزوکی، کِیا، ہیونڈائی، چنگان اور دیگر نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جبکہ پروٹون کی جانب سے تاحال ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں
سوزوکی آلٹو:
نوٹیفیکیشن کے مطابق Suzuki Alto VX کی قیمت میں 85,000 روپے کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1,198,000 روپے سے کم ہو کر 1,113,000 ہو گئی ہے۔ اسی طرح Alto VXR کی قیمت میں 98000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,433,000 روپے سے کم ہو کر 1,335,000 روپے ہو گئی ہے۔ سوزوکی آلٹو کے تیسرے ویرینٹ Alto VXL AGS کی قیمت میں 112,000 روپے کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1,521,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 1,633,000 روپے ہے۔
سوزوکی کلٹس:
سوزوکی کلٹس کی بات جائے تو Cultus VXR کی قیمت میں 1,25,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,780,000 روپے سے کم ہو کر 1,655,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Cultus VXL کی قیمت میں 140,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,970,000روپے سے کم ہو کر 1,830,000 روپے ہو گئی ہے۔ سوزوکی کلٹس کے تیسرے ویرینٹ Cultus VXL AGS کی قیمت میں 155,000 روپے کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1,975,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 2,130,000 روپے ہے۔
سوزوکی ویگن آر:
سوزوکی ویگن آر کی بات جائے تو Wagon R VXR کی قیمت میں 110,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,640,000 روپے سے کم ہو کر 1,530,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Wagon R VXR کی قیمت میں 120,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,890,000 روپے سے کم ہو کر 1,610,000 روپے ہو گئی ہے۔ سوزوکی ویگن آر کے تیسرے ویرینٹ Wagon R AGS کی قیمت میں 130,000 روپے کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1,760,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 1,890,000 روپے ہے۔
سوزوکی سوئفٹ:
سوزوکی سوئفٹ کی بات جائے تو Swift DLX 1.3 کی قیمت میں 58,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2,030,000 روپے سے کم ہو کر 1,972,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Swift AT کی قیمت میں 62,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2,210,000 روپے سے کم ہو کر 2,148,000 روپے ہو گئی ہے۔
سوزوکی بولان:
Suzuki Bolan VX کی قیمت میں 85,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,134,000 روپے سے کم ہو کر 1,049,000 روپے ہو گئی ہے۔
ٹویوٹا گاڑیوں کی نئی قیمتیں
ٹویوٹا یارس
یارس 1300 سی سی GLi M/T کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے جس کی قیمت کم ہوکر 2409000 روپے ہوگئی ہے جو کہ اس سے قبل 2509000 روپے تھی۔ اسی طرح یارس 1300 سی سی GLi CVT کی نئی قیمت 2589000 روپے ہے جو کہ 100000 روپے کی کمی کے بعد 2689000 روپے ہو چکی ہے۔ یارس 1300 سی سی ATIV M/T کی قیمت میں بھی 100000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2519000 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 2619000 روپے تھی۔ اسی طرح ٹویوٹا یارس کے چوتھے ویرینٹ یارس 1300 سی سی ATIV CVT کی قیمت میں 100000 روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2669000 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 2679000 روپے تھی۔
یارس کے 1500 سی سی ویرینٹس کی بات کی جائے تو یارس 1500 سی سی ATIV X M/T کی قیمت میں 110000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2829000 روپے سے کم ہو کر 2719000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح یارس 1500 سی سی ATIV X CVT کی قیمت میں 100000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2999000 روپے سے کم ہو کر2899000 روپے ہو گئی ہے۔
ٹویوٹا کرولا :
ٹویوٹا کرولا کی قیمتوں میں کمی کی بات کی جائے توCorolla Altis Grande X CVT 1800 سی سی (Beige Interior) کی قیمت میں 110000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 3979000 روپے سے کم ہو کر 3879000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Corolla Altis Grande X CVT 1800 سی سی (Black Interior) کی قیمت میں 110000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3889000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3999000 روپے تھی۔
Corolla Altis X Automatic 1600 سی سی کی قیمت میں 120000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3369000 روپے سے کم ہو کر 3249000 روپے ہو گئی ہے۔ Corolla Altis X CVT-i 1800 سی سی کی قیمت 120000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 3579000 ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3699000 روپے تھی۔ اسی طرح Corolla Altis X Manual 1600 سی سی کی بات کی جائے تو اس گاڑی کی قیمت میں بھی 110000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3219000 روپے سے کم ہو کر 3109000 روپے ہو گئی ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر:
Fortuner 2.7G کی قیمت میں 320000 روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7649000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 7999000 روپے ہے۔ دریں اثنا Fortuner 2.7 VVTi کی قیمت میں 400000 روپے کی کمی کے بعد اس کی قیمت 8899999 روپے ہوگئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 9299000 ہو گئی ہے۔
اسی طرح Fortuner SIGMA 4 کی قیمت میں 380000 روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 9269000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 9649000 روپے تھی۔
ٹویوٹا ریوو:
Hilux Revo G M/T کی قیمت میں 120000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6549000 روپے سے کم ہو کر 6429000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Hilux Revo G A/T کی قیمت میں 120000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6899000 روپے سے کم ہو کر 6779000 روپے ہو گئی ہے۔ ٹویوٹا نے Hilux Revo V A/T کی قیمت میں 120000 روپے کی کمی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی 7379000 روپے ہو گئی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 7499000 روپے تھی۔
ہنڈا گاڑیوں کی نئی قیمتیں:
ہنڈا سوِک:
Honda Civic 1.5 RS Turbo کی قیمت میں 135,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 4,699,000 روپے سے کم ہو کر 4,564,000 ہو گئی ہے۔ اسی طرح Civic 1.8 i-VTEC CVT کی قیمت میں 115,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 3,729,000 روپے سے کم ہو کر 3,614,000 ہو گئی ہے۔ سوِک کے تیسرے ویرینٹ Civic Oriel 1.8 i-VTEC CVT کی بات کی جائے تو اس گاڑی کی قیمت میں 115,000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3,864,300 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 3,979,000 روپے تھی۔
ہںڈا BR-V:
BR-V i-VTEC S A/T کی قیمت میں 105,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 3,374,000 روپے سے کم ہو کر 3,479,000 ہو گئی ہے۔
کِیا گاڑیوں کی نئی قیمتیں:
کیِا پکانٹو:
کِیا پکانٹو 1.0L A/T کی قیمت میں 127,791 روپے کی کمی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1,922,000 روپے ہو جائے گی جبکہ اس کی پرانی قیمت 2,049,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ پکانٹو1.0L M/T کی قیمت میں 118000 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 1,781,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 1,899,000 روپے ہے۔
کیا سپورٹیج:
کِیا سپورٹیج کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 129,000 روپے اور 117,000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ یعنی سپورٹیج AWD کا ریٹ 5,399,000 روپے سے کم ہو کر 5,270,504 روپے ہو گیا ہے جبکہ سپورٹیج FWD کی قیمت 4,899,000 روپے سے کم ہو کر4,782,404 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ سپورٹیج الفا کی قیمت میں 105,000 روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4,399,000 روپے سے کم ہو کر 4,294,000 روپے ہو گئے۔
کِیا سورینٹو:
کِیا سورینٹو کے تین ویرینٹس پائے جاتے ہیں۔ سورینٹو 2.4 AWD کی قیمت میں 187,000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت کم ہو کر 7,812,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 7,999,000 روپے ہے۔ سورینٹو کا دوسرا ویرینٹ سورینٹو 2.4 FWD کی قیمت میں 163,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 6,836,000 روپے ہو چکی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 6,999,000 روپے ہے۔ اسی طرح سورینٹو 3.5 FWD کی قیمت میں 196,000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8,399,000 سے کم ہو کر 8,203,000 روپے رہ گئی ہے۔
یونائیٹڈ گاڑیوں کی نئی قیمتیں:
یونائیٹڈ براوو:
یونائیٹڈ براوو 800 سی سی گاڑی ہے جس میں پرنس پرل جیسے فیچرز پائے جاتے ہیں۔ گاڑی کی قیمت میں 69000 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 1,030,000 ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 1,099,000 روپے تھی۔
الفا یونائیٹڈ:
نئی آٹو پالیسی کے تحت 1001 اور 2000 سی سی کے درمیان پائی جانے والی گاڑیوں پر 2.5 فیصد FED اور 2 فیصد ACD عائد ہوگی۔ یونائیٹڈ الفا 1000 گاڑی ہے جس کی قیمت 1,445,000 روپے تھی جس ٓمیں 95000 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 1,350,000 روپے ہو گئی ہے۔
DFSK گاڑیوں کی نئی قیمتیں:
DFSK گلوری 580:
Glory 580 Pro Turbo 1500 سی سی کی قیمت میں 89000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4,699,000 روپے سے کم ہو کر 4,610,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Glory 580T 1500cc Turbo کی قیمت میں 70000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 4,229,000 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 4,299,000 روپے تھی۔
Glory 580 1800cc کی قیمت میں بھی 70000 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4,449,000 روپے سے کم ہو کر 4,379,000 روپے ہوگئی ہے۔ کمپنی نے Glory 580 1.5t manual ویرینٹ کو بند کردیا ہے۔
DFSK پرنس پرل:
نئی آٹو پالیسی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے جبکہ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر GST کو 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح 800 سی سی پرنس پرل کی قیمتوں میں بھی 88000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1,111,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 1,199,000 روپے تھی۔
ہیونڈائی کی نئی قیمتیں:
ہیونڈائی ٹوسان:
ہیوںڈائی نے ٹوسان کے دونوں ویرینٹس کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ Tucson AWD A/T Ultimate کی قیمت میں 130,000 روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 5,469,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 5,599,000 روپے ہے۔ اسی طرح FWD A/T GLS Sport کی قیمت میں 120,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 5,099,000 روپے سے کم ہو کر 4,979,000 روپے ہو گئی ہے۔
ہیونڈائی ایلانٹرا:
ہیونڈائی ایلانٹرا GLS کی قیمتوں میں 150,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3,899,000 روپے سے کم ہو کر 4,049,000 روپے ہو گئی ہے۔
چنگان کی نئی قیمتیں:
چنگان ایلسون:
چنگان ایلسون کی پہلی کار چنگان Alsvin 1.3 M/T Comfort کی قیمت میں 50000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2,199,000 روپے سے کم ہو کر2,149,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Alsvin 1.5L DCT Comfort کی قیمت میں بھی 50000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2,449,000 روپے سے کم ہو کر 2,399,000 روپے ہو گئی ہے۔ Alsvin 1.5L DCT Lumiere کی قیمت میں 61000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2,589,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 2,650,000 روپے ہے۔
چنگان کارواں:
مارکیٹ میں چنگان کارواں کے دو ویرینٹس پائے جاتے ہیں۔ پہلے ویرینٹ Karvaan Base Model 1.0 کی قیمت میں 91000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1,399,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 1,490,000 روپے ہے۔ اسی طرح دوسرے ویرینٹ کارواں پلس کی قیمت میں 101000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,640,000 روپے سے کم ہو کر 1,539,000 روپے ہو گئی ہے۔
.