MG ایچ ایس کی قیمت میں 23 لاکھ روپے کا اضافہ😵😵
MG ایچ ایس ایکسکلوسیو کی قیمت میں حیران کن طور پر 23 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ بلاشبہ بہت بڑا اضافہ ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن مستند ہے۔
ایم جی ایچ ایس Exclusiveکی نئی قیمت
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2022 میں ڈیوٹی ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے MG HS کی قیمت میں تقریباً 89 لاکھ روپے ( فریٹ چارجز کے علاوہ) تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نئی متوقع قیمت پر آپ کے آرڈر کے لیے آپ کی رضامندی حاصل کر رہے ہیں۔ کمپنی نے مزید کہا کہ کمپنی مکمل ادائیگی جمع کرانے کے بعد CBU یونٹ کی ترسیل کی تصدیق کرے گی۔
متبادل پیشکش
ایک متبادل پیشکش دیتے ہوئے MGپاکستان نے کہا کہ صارفین کیجانب کی جانے والی ایم جی ایچ ایس کی بکنگ کو MG ZS میں تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ جس کی قیمت 4448000 روپے ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین بکنگ کے بعد مکمل رقم ادا کرنے کے بعد ایک ہفتے کے اندرZS حاصل کر سکیں گے۔
مزید برآں، کمپنی نے خریداروں سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ آرڈر جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں تو رقم کی واپسی کے لیے کمپنی کے دفتر سے رابطہ کریں۔ کمپنی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مِنی بجٹ کے بعد قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
MG ایچ ایس ایسنس (مقامی طور پر تیار کردہ)
نوٹیفکیشن کے اختتام پر ایم جی پاکستان نے اپنے صارفین کو بتایا کہMG HS Essence کی بکنگ کھلنے کے بعد انہیں ترجیح ملے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسنس مقامی طور پر تیار شدہ ایم جی ایچ ایس کا نام ہے۔ ایم جی پاکستان کے مطابق سی بی یو اور کار کے مقامی طور پر اسمبل شدہ یونٹس میں کوئی فرق نہیں ہے۔
ایم جی پاکستان کا موقف
پاک ویلز سے بات کرتے ہوئے ایم جی پاکستان نے اپنا موقف تفصیل سے پیش کیا۔ کمپنی کے مطابق سی بی یو یونٹس پر ایف ای ڈی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے کے بعد انھیں قیمت میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔
اس کے علاوہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے MG HS کے خریداروں کو متعدد آپشنز پیش کی ہیں، جو کہ ذیل میں درج ہیں:
- صارفین کی رضامندی جاننا، آیا کہ وہ اسے خریدنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ صارفین کی رضامندی کے بعد ہی ایم جی گاڑی درآمد کرے گا۔
- اگر خریدار ابھی HS نہیں خریدنا چاہتے ہیں تو وہ MG ZS خرید سکتے ہیں۔ جس کیلئے انھیں گاڑی کی مکمل رقم ادا کرنا ہوگی۔
- صارفین جزوی بکنگ آرڈر (PBO) فارم کی شرائط و ضوابط کے تحت رقم کی واپسی کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں اور اپنی ادائیگی واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
- آخر میں صارفینMG HS کے مقامی طور پر تیار ہونے والے یونٹ کا انتظار کرسکتے ہیں اور ہم ان صارفین کو ترجیح دیں گے۔
- ہم تسلیم کرتے ہیں کہ گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر دیکھی جاتی ہے لیکن پاکستان اور بیرون ملک ہر کار کمپنی کو سپلائی چین کے اس بحران کا سامنا ہے۔
پلانٹ کی تیاری
ایم جی حکام نے ہمیں جو سب سے بڑی معلومات دی ہیں ان کے مطابق ایم جی پاکستان کا پلانٹ تقریباً تیار ہے۔ کمپنی آفیشل کا کہنا تھا کہ ہم پلانٹ میں پروڈکشن شروع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم جی کا یہ پلانٹ پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والا یہ پلانٹ کے کچھ پہلوؤں میں بہت بہترین ثابت ہوگا۔
اس قیمت میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں یہ جائز ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔