مقامی سطح پر تیار کردہ MG HS Essence کی آفیشل قیمت
جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس ایسنس لانچ کر دیا گیا ہے۔ ہم نے آپ کے ساتھ کار کے فیچرز اور خصوصیات اور کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے اپ گریڈز شئیر کیے۔ لیکن یہاں سب سے بڑا سوال گاڑی کی قیمت ہے، جس کا جواب ہم نے آرٹیکل میں دیا ہے۔
MG HS Essence کی قیمت
مقامی طور پر اسمبل شدہ MG HS Essence کی سرکاری قیمت 6899000 روپے ہے۔
یہ کار کی ایکس فیکٹری قیمت ہے اور اس میں کیپٹل ویلیو ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس (WHT) اور فریٹ چارجز شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، اگرچہ گاڑی پر آنے والی لاگت 70 لاکھ سے بھی اوپر جا رہی ہے لیکن ہم صارفین سے اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، اس لیے اس قیمت کے ساتھ گاڑی لانچ کی گئی ہے۔
فریٹ چارجز
کمپنی کے مطابق، مختلف شہروں کے لیے کار کے فریٹ چارجز یہ ہیں۔
کراچی 29,000 روپے
لاہور 10,000 روپے
فیصل آباد 25,000 روپے
اسلام آباد 30,500 روپے
گجرات 21,000 روپے
پشاور 33,500 روپے
سیالکوٹ 21,500 روپے
وارنٹی
ایم جی موٹرز پاکستان نے وارنٹی کو 4 سال/100000 کلومیٹر سے بڑھا کر 5 سال/150,000 کلومیٹر (جو بھی پہلے آئے) کر دیا ہے۔
ایم جی موٹرز پاکستان
ایم جی موٹرز پاکستان مقامی آٹو انڈسٹری کے منظر نامے بڑی کامیابی کے ساتھ داخل ہوئی کیونکہ اس کا سی بی یو ایم جی ایچ ایس انتہائی کامیاب رہا تھا۔ کمپنی نے گاڑی کی ریکارڈ فروخت دیکھی۔ HS کے ساتھ ساتھ، کمپنی نے دیگر کاریں متعارف کروائی ہیں، جن میں MG ZS اور MG ZS EV شامل ہیں۔ ایم جی کو اپنی کاروں کی مقامی اسمبلی میں کچھ مسائل کا سامنا تھا، یعنی پینٹ پلانٹ۔ حکومت اس مسئلے کی وجہ سے لائسنس جاری کرنے سے گریزاں تھی۔ تاہم، کمپنی نے اسے حل کر دیا ہے اور اب مقامی آٹو انڈسٹری میں MG HS کا مقامی طور پر اسمبل یونٹ متعارف کرایا گیا ہے۔