کیا آپ پاک ویلز گرینڈ آزادی شو کیلئے تیار ہیں؟
پاک ویلز کراچی میں ایک گرینڈ آزادی آٹو شو 2023 کا انعقااد کرنے جا رہا ہے۔ جس میں بہت سی گاڑیاں، ہزاروں شرکا، میوزک بینڈ اوج بینڈ اور آدھی رات کو آتش بازی کا بہترین مظاہرہ کیا جائے گا۔ یعنی کہ یہ کراچی کے لوگوں کے لیے زندگی کا بہترین تجربہ ہوگا۔ یہ شو پورٹ گرینڈ میں 13 اگست 2023 کو صبح 11:00 بجے سے 12:00 بجے تک ہونے جا رہا ہے۔
آپ اس فارم کو پُر کرکے اپنی گاڑی شو کیلئےجمع کروا سکتے ہیں۔ اس فارم میں آپ اپنی گاڑی کے بارے میں بنیادی معلومات درج کریں گے، یعنی ویرینٹ، ماڈل سال، کیٹگری، شہر، اور اپنے رابطہ کی معلومات کے ساتھ اپنی گاڑی کی واضح تصاویر وغیرہ۔
ٹکٹ
اس میگا شو کا ٹکٹ آپ اس لنک سے 1000 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہاں ایک آفر ہے۔ اگر آپ اسے 10 اگست 2023 سے پہلے خریدتے ہیں، تو آپ کو 15 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، یعنی اس ٹکٹ کی لاگت 850 روپے ہوگی۔ لہذا، اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد اپنا ٹکٹ حاصل کریں۔
یہ کاروں اور موسیقی سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے تفریح کا ایک بہترین موقع ہے کیونکہ جشن آزادی کے موقع پر اس شو میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ کراچی نے ہمیشہ پاک ویلز آٹو شوز سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی منفرد گاڑیوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں اس میں شرکت کرتے ہیں۔ اس بار پاک وہیلز نئے پرکشش مقامات کے ساتھ اپنے اس شو کو وسعت دے رہا ہے، اور امید ہے کہ کراچی کے لوگ ایک بار پھر کاروں اور بائیکس سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔