نئی لینڈ کروزر پراڈو 2024 پاکستان میں آ گئی
ٹویوٹا انڈس موٹرز کی طرف سے نئی لینڈ کروزر 2024 لانچ ہوئے ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور ہمیں امید بھی نہیں کہ اتنی جلدی پاکستان میں آ جائے گی لیکن یہ گاڑی پاکستان کے دارلحکومت میں دیکھی گئی ہے۔
ذیل میں پاکستان میں دیکھی گئی گاڑی کی تصاویر دی گئی ہیں جن میں آپ گاڑی کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر سے متعلق تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
فیچرز و دیگر خصوصیات
کمپنی کے آفیشل بروشر کے مطابق نئی لینڈ کروزر پراڈو کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
- یو ایس بی + ایچ ڈی ایم آئی
- ریئر کنسول باکس
- ڈیک سائیڈ (AC 120V)
- کلائمیٹ کنٹرول سیٹ کنٹرول سیٹ (سیٹ ہیٹنگ اور ایئر کنڈیشنگ)
- اے سی وینٹ – فرنٹ: آٹو 2 زون، رئیر A-A/C
نوٹ: یہ آپشنز صرف ڈیزل ویرینٹ میں دستیاب ہیں۔
نئی گاڑی میں دیگر اپ گریڈ یہ ہیں:
- ہیریٹیج ٹویوٹا بیجنگ
- ایل ای ڈی DRLs اور ہیڈ لیمپ
- ٹیل اور سٹاپ کے لیے ایل ای ڈی بیک لائٹ (ٹرن،بیک)
- فرنٹ سکڈ پلیٹ (آف روڈنگ کے دوران کسی بھی ممکنہ نقصان کو روکنے کے لیے)
- ریئر ہیچ (ڈیزل ویرینٹ میں ہیچ پاورڈ ہے)
- سیکنڈ سیٹ Row فولڈڈ
- سیکنڈ سیٹ Row ٹمبلڈ
- سیکنڈ اور تھرڈ سیٹ Row فولڈڈ
- تھرڈ سیٹ Row فولڈڈ
سیفٹی فیچرز
نئی لینڈ کروزر پراڈو میں آںے والےسیفٹی فیچرز یہ ہیں۔
- ایس آر ایس ایئر بیگز
- کرال کنٹرول جو آپ کو ایکسلریٹر یا بریک استعمال بغیر کم رفتار سے سفر کرنے کی میں مدد دیتا ہے۔
- ڈائنامک سٹیبلٹی کنٹرول جو پاور اور بریک کو ایڈجسٹ کر کے کسی بھی قِسم کے نقصان کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
- پیریفرل مانیٹر کیمرہ (ملٹی ٹیرین مانیٹر موڈ ڈرائیور کو انتہائی کم کلیئرنس والے علاقوں میں گاڑی چلانے میں مدد کرتا ہے)
نوٹ: یہ سیفٹی فیچرز صرف ڈیزل ویرینٹ میں دستیاب ہیں۔
رنگ
نئی لینڈ کروزر پراڈو ڈارک گرے (پیٹرول ویرینٹ)، سپر وائٹ (پیٹرول ویرینٹ)، پلاٹینم وائٹ پرل (پیٹرول اور ڈیزل ویرینٹ)، اوانٹ گریڈ برونز (پیٹرول ویرینٹ)، بلیک (پیٹرول ویرینٹ) ایٹیٹیوڈ بلیک (پیٹرول ویرینٹ) میں پیش کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، انٹیرئیر کا رنگ بلیک اور شیٹو ہے۔
نئی لینڈ کروزر پراڈو کی نمایاں خصوصیات اور فیچرز ہیں اور ہم آپ کے لیے جلد دونوں ویرینٹس کا تفصیلی موازنہ شیئر کریں گے۔
پاکستان میں اس نئی لینڈ کروزر پراڈو کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ براہ کرم تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔