روڈ پرنس نے 4 ویلر آف روڈ لوڈر رکشہ متعارف کروا دیا – تصاویر دیکھیں

1 10,122

 

روڈ پرنس ملک میں CD70 طرز کی موٹرسائیکل بنانے اور بیچنے والی دوسری کمپنی ہے جس نے اب کمرشل لوڈرز کی مارکیٹ میں ایک جدید مشین، “آف روڈ کنگ ATV لوڈر 200 سی سی لانچ کیا ہے۔ پچھلے ماڈلز کے برعکس یہ ایک 4 ویلر ہے۔

4 ویلر آف روڈ لوڈر رکشہ

سمجھ نہیں آتا کہ روڈ پرنس اسے آف روڈ لوڈر کیوں کہتا ہے، جیسے کوئی بھی اس پر وزن لادنے کے بعد آف روڈ جانے والا ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ روڈ پرنس نے جان بوجھ کر اسے ATV کی طرح ڈیزائن کیا ہے تاکہ اسے ATV کی کیٹیگری میں شامل کیا جا سکے، جس سے یہ 4 ویلر گاڑیوں کے زمرے میں نہیں آئے گا۔

جی ہاں، کمپنی نے ایکسائز کے قوانین کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ATV گاڑیاں سڑک پر چلنے کیلئے کوئی خاص قانونی حیثیت نہیں رکھتیں، اسی لیے انہیں رجسٹریشن کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگرچہ سڑک پر اس 4 ویلر ATV کو لے جانا تکنیکی طور پر غیر قانونی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ کون دیکھتا ہے؟ جب آپ تھری ویلر لوڈرز کو آرام سے چلتے دیکھتے ہیں تو یقیناً ایک 4 ویلر بھی بھی آرام سے گزر جائے گا۔

اس ATV لوڈر میں کی گئی اپڈیٹس

اس 4 ویلر میں کی گئی بنیادی اپ گریڈ میں ایک مناسب وِنڈ شیلڈ کا استعمال شامل ہے۔ پہلے، تھری ویلر لوڈرز میں چھوٹی ونڈوز تھیں، لیکن اس ATV میں ایک مکمل وِنڈ شیلڈ ہے۔

ایک اور حفاظتی اپ گریڈ سائیڈ مررز کا اضافہ ہے۔ پچھلے تھری ویلر لوڈر میں سائیڈ مررز نہیں تھے، اور ڈرائیورز اپنی اندرونی حِس کے مطابق لین تبدیل کرتے تھے۔ خوش قسمتی سے، اب سائیڈ مررز اس لوڈر کا حصہ ہیں۔

انجن بھی اب واٹر کولڈ ہے۔ پہلے، یہ ایک ایئر کولڈ 150 یا 200 سی سی انجن تھا۔ اس جدید ماڈل میں 200 سی سی زونگشین انجن ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے تو زونگشین چین کا سب سے بڑا موٹر سائیکل انجن بنانے والا ادارہ ہے۔ یہاں تک کہ روڈ پرنس کا ZX3 بھی اسی زونگشین انجن سے لیس ہے۔

قیمت؟

بدقسمتی سے، روڈ پرنس نے اپنے ATV لوڈر رکشے کی قیمت ابھی تک اعلان نہیں کی۔ پچھلے تھری ویلر لوڈرز کی قیمتیں بنیادی ماڈل کے لیے تقریباً 2.5 لاکھ روپے اور ٹاپ ویرینٹ کے لیے 5 لاکھ روپے کے قریب تھیں، لگتا ہے کہ اس 4 ویلر کی قیمت کافی زیادہ ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.