پیٹرول کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

0 2,041

پیٹرول کی قیمت تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے بس کرائے

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بس کا کرائے میں 200 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کرایا بڑھ کر 3800 روپے ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 100 روپے کے اضافے کے بعد 1600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے فیصل آباد کے کرائے میں 100 روپے اضافے کے بعد یہ کرایہ 730 روپے فی سیٹ روپے ہو چکا ہے جبکہ لاہور اور ملتان کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو اب سے 1230 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ٹرانسپورٹرز کیجانب سے دیگر کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یعنی لاہور خانیوال کا کرایہ 1100 روپے جبکہ لاہور حیدرآباد کا کرایہ 3600 روپے ہو چکا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10.49 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 137.79 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔ جبکہ پرانی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر تھی۔ دریں اثنا، ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 12.44 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 124.04 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

کیروسین آئل کی قیمت میں 10.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کیروسین آئل کی قیمت بڑھ کر 110.26 ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 99.31 روپے فی لیٹر تھی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8.84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت  99.51سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومتی موقف

فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2018 کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت تقریبا $ 85 ڈالر فی بیرل بڑھ چکی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ توانائی کی زیادہ مانگ کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں قیمتوں میںزبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات حکومت نے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کو کم سے کم رکھ کر صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ لہذا، اوگرا کی طرف سے تیار کردہ قیمتوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.