گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں کمی، پاما رپورٹ

0 1,655

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی جانب سے جاری کی جانے والی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشہ ماہ مئی میں ایک بار پھر گاڑیوں کی سیلز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے قبل اپریل میں بھی تمام کمپنیوں نے گاڑیوں کی سیلز میں گراوٹ دیکھی تھی۔

یہاں اچھی خبر یہ ہے کہ حالیہ سیلز گزشتہ سال کی سیلز سے کافی بہتر ہیں۔ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی سیل میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

مئی 2021 میں کار سیلز کی تفصیلات

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان آٹو انڈسٹری نے گاڑیوں کے 12,934 یونٹس بیچے۔ ماہ اپریل کی نسبت مئی میں گاڑیوں کی سیلز میں دس فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

پاک سوزوکی نے ماہ اپریل میں گاڑیوں کے 8606 یونٹس بیچے تھے جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں 3 فیصد کمی کیساتھ 8307 یونٹس بیچے ہیں۔

اسی طرح ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ماہ اپریل میں 5355 یونٹس بیچے جبکہ گزشہ ماہ مئی میں سیلز میں 13 فیصد کمی دیکھی ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے گزشتہ ماہ مئی میں 4676 یونٹس بیچے ہیں۔

ہنڈا اٹلس نے بھی گاڑیوں کی سیل میں 13 فیصد گراوٹ دیکھی ہے۔ کمپنی نے رواں سال اپریل میں 2287 جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں 2001 یونٹس بیچے۔

رپورٹ کے مطابق ہیونڈائی نشاط نے گاڑیوں کی سیلز میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی جو کہ 29 فیصد تھی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ صرف 637 یونٹس بیچے۔

Passenger کار سیلز

جہاں ایک طرف Passenger کار سیگمنٹ میں ٹویوٹا اور ہنڈا نے سیلز میں کمی دیکھی ہے وہیں سوزوکی کی سیلز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹویوٹا نے گزشتہ ماہ مئی میں یارس کے 2099 اور کرولا کے 1514 یونٹس بیچے۔ ٹویوٹا کی یہ سیل کہ ماہ اپریل کی نسبت 19 اور 12 فیصد کم ہے۔

دوسری جانب ہنڈا نے گزشتہ ماہ مئی میں سٹی اور سِوک کی سیل میں 23 فیصد کمی دیکھی۔ گزشہ ماہ سِوک اور سٹی کے کُل 1581 یونٹس جبکہ ماہ اپریل میں 2053 یونٹس بیچے گئے۔

سوزوکی کی  سیلز کی بات کی جائے تو آلٹو کی سیل میں 18 فیصد جبکہ سوِفٹ کی سیل میں 83 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح سوزوکی کلٹس کی سیل میں 39 فیصد، ویگن آر کی سیل میں 3 فیصد جبکہ بولان کی سیل میں 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی سیلز میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے اپریل میں 280 جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں 259 یونٹس بیچے گئے۔

SUVs اور JEEPS

جہاں ہنڈا کی دیگر گاڑیوں کی سیلز میں کمی دیکھی گئی ہے وہیں ہنڈا کی بی آر- وی کی سیلز ڈبل ہوئی ہیں۔ رواں سال اپریل میں بی آر- وی کے 234 یونٹس بیچے گئے گزشتہ ماہ یہ تعداد ڈبل ہوکر 420 ہو گئی۔

دوسری جانب ہیونڈائی ٹوسان کی سیل میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ ماہ اپریل میں ٹوسان کے 503 جبکہ گزشہ ماہ مئی میں 255 یونٹس بیچے گئے۔ اسی طرح ماہ اپریل میں ٹویوٹا فارچیونر کے 364 جبکہ مئی میں 318 یونٹس بیچے گئے۔

2/3 وہیلرز

 گزشتہ ماہ مئی میں کُل 147,729 2-وہیلرز اور 3-وہیلرز گاڑیاں بیچی گئیں جبکہ اپریل میں یہ سیل 161,419 تھی یعنی مذکورہ گاڑیوں کی سیل میں 8.5 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.