نئی ہنڈا پرائیڈر 2025 پاکستان میں لانچ
ہنڈا نے باضابطہ طور پر نئی ہونڈا پریڈر 2025 لانچ کر دی ہے، جس میں حسب روایت معمولی کاسمیٹک اپڈیٹس کیے گئے ہیں، جبکہ میکانیکی بہتریاں نظر انداز کی گئی ہیں۔ وہ شوقین حضرات جو انجن کی کارکردگی، سسپنشن یا دیگر میکانیکی پہلوؤں میں بہتری کی امید کر رہے تھے، انہیں ایک بار پھر محض نئے اسٹیکرز، گرافکس، اور بہتر رنگ اسکیم پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
ہونڈا طویل عرصے سے مقامی موٹر سائیکل مارکیٹ میں ایک سادہ مگر مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے: معمولی ظاہری تبدیلیوں کے ساتھ نیا ماڈل متعارف کروانا، جبکہ بنیادی میکانیکی ڈھانچہ تقریباً ویسا ہی رکھنا۔ پریڈر 2025 بھی اس حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
اگرچہ کمپنی ایندھن کی بچت، آرام دہ سواری، اور جدید ڈیزائن کو نمایاں کرتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس ماڈل میں اپنے پیش رو کے مقابلے میں کوئی نمایاں ساختی یا انجن میں بہتری شامل نہیں کی گئی۔