آخر کار! لیکسسز 2022 عالمی سطح پر لانچ کر دی گئی

0 1,100

14 سال کے طویل انتظار کے بعد آخر کار لیکسسز  LX 600 2022 عالمی سطح پر لانچ کر دی گئی ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انتظار کا فائدہ ہوا کیوںکہ اس نئی ایس یو وی کے انٹیرئیر، ایکسٹیرئیر اور انجن کے فیچرز کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ دو جنریشنز کی نسبت گاڑی کے وزن میں 200 کلو گرام کمی کی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

لیکسسز LX 600 کا نیا سٹائل صارفین کی امیدوں پر پورا اترتا ہے۔ اس کا سائیڈ پروفائل ٹویوٹا لینڈ کروزر سے ملتا جلتا ہے۔ لیکسسز کا رئیر پِلر اور کوارٹر گلاس نمایاں طور پر مختلف ہے جبکہ باقی سب کسی حد تک ایک جیسا ہی ہے۔ دریں اثنا، گاڑی کے فرنٹ پر لگی بڑی گرل اور ایک وسیع سفید ایل ای ڈی لائٹ بار گزشتہ LX سے کافی مختلف ہے۔ کمپنی نے گاڑی میں کروم کو بہترین طریقے سے استعمال کیا ہے۔ یہاں آپ کو 22 انچ الائے ویلز بھی نظر آتے ہیں۔

Pictures Credit: Motor1

انٹیرئیر

لیکسسز LX 600 کے انٹیرئیر میں بھی بڑی اپ گریڈز سامنے آئی ہیں۔ یہاں آپ کو 12.3 انچ dual ٹچ سکرین نظر آتی ہے جس کے اوپر والے حصے پر آپ کو آڈیو کنٹرولز، نیوی گیشن اور آف روڈ تفصیلات جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ سکرین کے نیچے والا حصہ آپ کو کلائمیٹ سیٹنگ (setting) کے بارے میں بتاتا ہے اور اسے ملٹی ٹیرین سلیکٹ کیلئے سپورٹ سکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سیٹنگ (setting) کے تحت آپ اوپر والی سکرین پر کیمرہ فیڈ جبکہ نیچے والی سکرین پر آف روڈ ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔

1995 میں لیکسسز کے پہلی بار سامنے آنے کے بعد سے اب تک اس کی پچھلی سیٹس نے انتہائی لگژری اور پرسکون رہی ہیں۔ سفر کو مزید پرسکوں بنانے کیلئے پچھلی سیٹیس کو 48 ڈگری تک پیچھے کی جانب کھولا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ سیٹس کو ایک پش بٹن کے ذریعے فولڈ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد 43 انچ تک لیگ روم بنایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اوورہیڈ سیلنگ وینٹس، رئیر سیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم، ریڈنگ لائٹس، سن شیڈز آن سائیڈز، کوارٹر ونڈوز، کروڈ ہیڈ ریسٹس اور بیک ریسٹس اور رئیر سیٹس کے درمیان سنٹر سکرین جیسے دیگر فیچرز بھی نئی لیکسسز میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

Pictures Credit: Motor1

انجن

گاڑی میں 5700 سی سی V8 نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن ہٹا کر 3500 سی سی V6 ٹوِن ٹربو انجن دیا گیا ہے۔ نیا انجن 10 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن کے ساتھ 409 ہارس پاور اور 650Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.