ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ویکسین لگوانا ضروری قرار
موٹروے پر سفر کرنے اور گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد اب ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے بھی ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں چیف ٹریفک پولیس منتظر مہدی نے کہا ہے کہ ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے والے افراد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس امیدوار کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجے گی جس سے پتہ لگایا جا سکے گا کہ اُس نے ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔ ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔کریدلینے
ویکسین نہیں ، ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں۔ سی ٹی او لاہور۔ #Vaccinationcard #Trafficawareness #Trafficpolice #PSCATV #PPIC3 #IGPPunjab #CCPOLahore #Lahorepoliceofficials #CMpunjabofficial #PITB #DGPITB pic.twitter.com/Lur8IZ8Edj
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) September 5, 2021
پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت یہ اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے میٹروپولیٹن کے مختلف پٹرول پمپس کیجانب سے نوٹس آویزاں کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یکم ستمبر 2021 سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صرف ویکسین لگوانے والوں کو پیٹرول دیا جائے گا۔
ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے موٹروے پر سفر ممنوع
دو ہفتے قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ اگر آپ کو 15 ستمبر 2021 تک ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ تیار رہیں! 15 ستمبر سے قبل ویکیسن لگوائیں اور سرٹیفیکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معافی چاہتے ہیں، ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ موٹروے پر سفر نہیں کرسکتے۔
دریں اثنا، موٹروے پر سفر کرنے والے افراد کو اپنی پہلی ویکسین 30 ستمبر سے پہلے اور دوسری خوراک 30 اکتوبر تک لگوانا ہوگی۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے 15 سے 16 سال کے نوجوانوں کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اب بیرون ملک سفر کے لیے مخصوص ممالک کے لیے مخصوص ویکسینیشن کی پیشکش کر رہی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سلطان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ویکسین کی ان خصوصی خوراکوں کے لیے کم سے کم معاوضہ لے گی۔
دریں اثناء حکومت نے فضائی سفر کی آخری تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسد عمر کے مطابق 30 ستمبر کے بعد ویکیسن نہ لگوانے والے کسی بھی فرد کو ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
کیا آپ ویکسین لگوا چکے ہیں؟ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ ان اقدامات کے ذریعے عوام ویکسین لگوانے پر مجبور ہو جائیں گے۔