ہنڈا HR-V کا ایک اور ٹیزر جاری کر دیا گیا

0 2,476

ہنڈا اٹلس کی جانب سے HR-V کے ٹیزر ریلیز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے کراس اوور ایس یو وی کا لوگو، گرِل ڈیزائن اور رئیر لائٹس کی جھلکیاں سامنے لائیں۔ حالیہ ٹیزر میں آپ گاڑی کی باریک ایل ای ڈیز دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ فرنٹ گرِل کی جھلکی بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ HR-V موجودہ ہنڈا ویزل  سے ملتی جلتی ہے۔

فرنٹ گرِل ٹیزر

دلچسپ بات یہ ہے کہ سامنے والے حصے کے حالیہ ٹیزر کی جھلکیوں نے کچھ انکشافات کیے ہیں۔ گرِل ڈیزائن اور سٹائل سے پتہ چلتا ہے کہ نئی HR-V تیسری جنریشن ہنڈا ویزل سے مطابقت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ ہنڈا کی نئی HR-V کو جاپان میں ویزل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مزید برآں، ویزل ایک سی بی یو  HEVکار ہے جبکہ نئی HR-V مقامی طور پر تیار کی گئی پیٹرول کار ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ گاڑی کے ایک ٹیسٹ یونٹ کو پاکستان میں دیکھا گیا ہے۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ ہنڈا اٹلس نے ٹیسٹ یونٹ درآمد کیا جس کی قیمت 6.05 ملین روپے ہے۔ یہ تمام اپ ڈیٹس ہنڈا کے مداحوں کیلئے اچھی خبر سے کم نہیں ہیں، اس لیے یہ کہنا درست ہو گا کہ ہنڈا HR-V اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی کار ہے۔

لانچ؟

گاڑی سے متعلق ہمارے ذرائع نے ابھی ہمیں کار کے بارے میں مزید اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کراس اوور ایس یو وی کی لانچ قریب ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کمپنی نے لانچ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

دریں اثنا، کچھ دوسرے ذرائع نے دعوی کیا کہ لانچ صرف چند دن کی دوری پر ہے. ذرائع کے مطابق کمپنی نے گاڑی لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

دریں اثنا، کچھ دوسرے ذرائع نے دعوی کیا کہ لانچ صرف چند دن کی دوری پر ہے. کمپنی کی طرف سے اب تک کچھ بھی سامنے نہیں لایا گیا ہے، لیکن ہمیں اپنے ذرائع پر یقین ہے، لہذا، ہم بہت جلد مقامی طور پر تیار شدہ HR-V دیکھیں گے۔

کمپنی نے اب تک جبکہ آنے والی HR-V کے فیچرز اور خصوصیات کی تفصیل پیش نہیں کی تو آپ اس کار کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں.

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.