حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

0 539

رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا عزم بھی کیا تھا۔ وعدے کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں پر حالیہ نظرثانی کے بعد قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پٹرول کی موجودہ قیمتیں

پیٹرول کی موجودہ قیمت 149.86 روپے فی لیٹر ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 144.15 روپے فی لیٹر ہے۔

کیروسین آئل کی موجودہ قیمت 125.56 روپے فی لیٹر ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمت 118.31 روپے فی لیٹر ہے۔

خیال رہے کہ یہ قیمتیں 31 مارچ تک نافذ رہیں گی۔

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور آؤٹ لک کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے 104 روپے ادا کر رہی ہے۔ موجودہ عالمی نرخوں پر پیٹرول کی اصل قیمت 240 فی لیٹر ہے۔

ہم نہیں جانتے کہ اس میں کتنی سچائی ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں کو 150 روپے تک برقرار رکھنے کے لیے خزانے سے سینکڑوں ارب ادا کر رہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ مہنگائی کا سُپر سائیکل عوام کیلئے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ اگرچہ اس بار پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں لیکن موجودہ قیمت  بھی شہریوں پر شدید معاشی دباؤ ڈالے ہوئے ہے۔

تیل کی عالمی سطح پر قیمتیں

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ گئیں۔ لیکن بعد ازاں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس وقت خام تیل 96 ڈالر فی بیرل ہے۔ صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے، لیکن عالمی آٹو انڈسٹری کے لیے 100 ڈالر فی بیرل سے کم شرح ایک اچھی خبر ہے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.