17 دسمبر سے نیشنل بینک بھی ای-چالان قبول کرے گا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سہولت دینے اور ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے کے لیے 17 دسمبر 2018ء سے ای-چالان کی وصولیابی کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔…

ٹویوٹا کیمری نے ڈرائیو کار آف دی ایئر 2018ء کا اعزاز جیت لیا

ٹویوٹا کیمری ہائبرڈ کی 8ویں جنریشن نے آسٹریلیا کا سب سے جامع، مؤقر اور صارفین پر مرتکز آٹوموٹو ایوارڈ "ڈرائیو کار آف دی ایئر 2018ء" جیت لیا۔ ٹویوٹا کیمری ہائبرڈ نے رواں سال 14 زمروں میں 48 دیگر حتمی امیدواروں کو انتہائی سخت دوڑ میں شکست…

مٹسوبشی موٹرز نے رینو کی حمایت کے باوجود کارلوس گھوسن کو عہدے سے ہٹا دیا

کارلوس گھوسن کو ایک ہفتہ قبل جاپان میں گرفتاری کی وجہ سے مٹسوبشی موٹرز کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، البتہ انہیں الائنس کے تیسرے رکن یعنی رینو (رینالٹ) کی حمایت حاصل ہے۔ نسان کے بعد، کہ جس نے بدمعاملگی کے الزامات پر ایگزیکٹو کو…

موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے خلاف باجوڑ باسیوں کا مظاہرہ

مہمند کی تحصیل باجوڑ کے سینکڑوں شہریوں نے موٹر سائیکل چلانے پر عائد پابندی کے خلاف اتوار 25 نومبر 2018ء کو مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پابندی کے خاتمے کے لیے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ان پلے کارڈز میں لکھے گئے مختلف نعروں میں…

راولپنڈی: ایکسائز کی کارروائی، 35 گاڑیاں ضبط، 434 کے چالان

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ، راولپنڈی نے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف عام کارروائی کی، جس میں 35 گاڑایں ضبط کرلی گئیں اور 434 کو چالان کیے گئے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ٹیکس نادہندگان کو ہدف بنانا تھا، جن کی گاڑیاں غلط نمبر پلیٹوں یا غیر رجسٹرڈ…

کریم اور اوبر ڈرائیورز کا کم کرایوں کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

کریم اور اوبر کے ڈرائیوروں نے کم کرایوں کے خلاف 22 نومبر بروز جمعرات لاہور میں سپریم کورٹ کی رجسٹری کے سامنے احتجاج کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کے ڈرائیوروں نے کمپنی کے کم کرایوں کے خلاف احتجاج کیا ہو۔ جمعرات کو ہونے…

20 بلیک لسٹڈ گاڑیوں کو ای-چالان کی عدم ادائیگی پر ضبط کرلیا گیا

اتھارٹیز نے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کی جانب سے ای-چالان کی عدم ادائیگی پر بلیک لسٹ کی گئی 20 گاڑیوں ضبط کرلی ہیں۔ ای-چالان لاہور میں مکمل طور پر نافذ العمل ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر…

پارلیمنٹ کی جانب سے اسموگ نیشنل ایمرجنسی کا اعلان

ملک میں اسموگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے سینیٹ کے نمائندگان نے جمعرات کو قومی اسموگ ایمرجنسی کے اعلان کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ چند ہفتوں سے فضاء میں اسموگ کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یہ ملک کے مختلف علاقوں میں خطرناک سطح تک جا پہنچی…

مراد سعید کی جانب سے پاکستان کی پہلی نیشنل روڈ سیفٹی اسٹریٹجی (‏2018-2030ء‎) کا اجراء

وزیرِ مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے جمعرات کو پاکستان کی پہلی نیشنل روڈ سیفٹی اسٹریٹجی (‏2018-2030ء‎) کا اجراء کردیا کہ جس کا ہدف سڑک پر ہونے والے حادثات میں زندگیاں بچانا ہے۔ پاکستان میں سڑکوں پر بڑھتی ہوئی اموات قومی روڈ سیفٹی…

NHA نے مسافروں کو سہولت دینے کے لیے موبائل ایپ لانچ کردی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے مسافروں کو سہولت کی فراہمی اور اپنے جاری منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موبائل ایپلی کیشن لانچ کردی ہے۔ موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں NHA دفاتر میں منعقد ہوئی جہاں…

پنڈی CTP نے موٹر سائیکل سواروں کو 7000 ٹکٹ جاری کیے

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس (CTP) ہیلمٹ نہ پہننے پر صرف ایک ہفتے میں موٹر سائیکل سواروں کو 7000 سے زیادہ ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے احکامات کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے…

کیلیفورنیا کی آگ میں زندگیاں بچانے والے شخص کے لیے ٹویوٹا کی جانب سے نئے ٹنڈرا کا تحفہ

ٹویوٹا امریکا نے اس شخص کو برانڈ نیو ٹنڈرا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی زبردست کوششوں نے پیراڈائز ٹاؤن، کیلیفورنیا میں بدترین آگ میں کئی زندگیاں بچائیں۔ ریاست کیلیفورنیا میں بدترین آگ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے، جو پہلے ہی…

بی او پی اے ٹی ایمز اور اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ذریعے ای-چالان ادائیگی آسان بنائی جائے گی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) اور بینک آف پنجاب کے درمیان 7 نومبر 2018ء کو ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جو بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایمز کے ذریعے ای-چالان کی ادائیگی تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ پنجاب کے شہری اب بینک آف پنجاب کے کسی بھی…

سکھر-ملتان موٹر وے اگست 2019ء تک آپریشنل ہو جائے گی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہونے کے ساتھ سکھر-ملتان موٹر وے اگست 2019ء تک آپریشنل ہو جائے گی۔ 392 کلومیٹر طویل سکھر-ملتان موٹر وے (M5) منصوبہ اگست 2016ء میں شروع ہونے کے بعد اس وقت…

موٹر سائیکل سیفٹی کی 12 ٹپس جو ہر سوار کو معلوم ہونی چاہئیں

موٹر سائیکل چلانا ایک دلیرانہ اور سنسنی خیز تجربہ ہے، البتہ سڑک پر سیفٹی اقدامات سے غفلت کرنا بدترین نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک موٹر سائیکل چلانا گاڑی ڈرائیو کرنے سے بیس گنا سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ تمام گاڑیاں چاہے وہ موٹر سائیکلیں ہوں،…