گاڑیوں کی قلت کے پیچھے کار ساز کمپنیاں ہیں، رپورٹ

0 1,290

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے سپلائی چین کے مسائل اب بھی موجود ہیں، لیکن پاکستان میں، کچھ اضافی رقم حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر چیزوں میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی ایک رپورٹ میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں – جو اس کھیل ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کار کمپنیاں اب تک یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے لگائی گئی درآمدی پابندیاں سپلائی کے مسائل اور پھر جاری پیداوار میں کمی کا واحد مسئلہ ہے۔ کار سازوں نے اسے ایک حقیقی مسئلے کے طور پر رپورٹ کیا اور ایسا ہی ہے۔ لیکن اس کے برعکس، رپورٹ نے پوری کہانی کو ظاہر کیا ہے جس میں یہ بتایا کیا گیا ہے کہ کس طرح کار سازوں نے مارکیٹ کی طلب سے کم کاروں کی فراہمی کرتے ہوئے اپنی اجارہ داری برقرار رکھی ہے ۔

گاڑیوں کی قلت

رپورٹ کے مطابق، کار کمپنیز کے پاس 400000 یونٹس بنانے کی گنجائش ہے لیکن وہ ایک سال میں صرف 200000 کی پیداوار کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مارکیٹ میں قلت موجود رہے۔” اس طرح یہ کمپنیز گاڑیوں کی سپلائی کو کم رکھنے کے لیے مارکیٹ کی طلب سے کم سپلائی کرتے ہیں۔ جس پیچھے کی وجہ “آن منی” ہے جو کہ گاڑیاں بنانے والوں، ڈیلرز اور دیگر تاجروں کے ذریعے جمع کردہ رقم ہے۔

اس کے علاوہ یہ پہلی رپورٹ نہیں ہے جس میں اس مسئلے پر کھل کر بات کی گئی ہے بلکہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی یہی رپورٹ دی تھی۔ “آن منی” اور ڈیلیوریز میں تاخیر کے بارے میں، کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ “آن منی” کے نام پر زیادہ کمانے کا محض ایک حربہ ہے۔

استعمال شدہ کاروں پر پابندی “آن منی کلچر” کو فروغ دیتی ہے

جب استعمال شدہ (جاپانی) کاروں کی درآمد پر پابندی لگائی جاتی ہے تو مقامی اسمبلرز کو اپنا کھیل کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ کاروں کی مقامی پیداوار کو بڑھانے کے بجائے، کار مینوفیکچررز بکنگ کو بڑھاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ آن منی کمانے کے لیے اضافی آرڈرز اکٹھا کرتے ہیں۔ بدلے میں، صارفین کو کچھ نہیں ملتا، نہ ڈلیوری کی تاریخ اور نہ ہی قیمت کی کوئی ضمانت۔

یہی وجہ ہے کہ ہمیں کاروں کی لوکلائزیشن کو نہیں بڑھا سکے۔ 50 سال گزرنے کے بعد بھی ہم نے فیچرز اور کوالٹی کے لحاظ سے استعمال شدہ کار سے مقابلہ کرنے والی ایک بھی کار تیار نہیں کی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.