باپ سے پیسوں سے خریدی اور موڈیفائی کی – اونر ریوئیو

0 2,618

پاکستان میں سپر بائکس کا رجحان بڑھ رہا ہے لیکن ان بائکس کی زیادہ قیمتیں صارفین کے فیصلوں کو مشکل بنا رہی ہیں۔ لہذا، زیادہ رقم خرچے بغیر لگژری بائک سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہم آج اسی طرز کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں۔ جس میں آپ دیکھیں گے کس طرح ہنڈا CB150F کے اونر سبحان اپنی بائک کو سپر بائک میں تبدیل کیا۔

خریداری کا فیصلہ

ہنڈا CB150F جیسی بائک خرید  کر اسے سپر بائک میں تبدیل کرنے میں کافی رقم اور وقت درکار ہوتا ہے۔ اونر نے 2022 میں ہونڈا شوروم سے رجسٹریشن چارجز سمیت تقریباً 260000 روپے میں یہ نئی موٹرسائیکل خریدی اور اسے سپر بائک میں تبدیل کرنے کیلئے قیمت سمیت 4 لاکھ روپے خرچ پو چکے ہیں۔

ایکسٹیرئیر موڈیفکیشن

سبحان نے بائک میں کلپ آنز، شاکس، ڈی آر ایلز اور فوگ لیمپ بدلتے ہوئے اس کو نئی شکل دی۔ تاہم، اونر نے سپیڈومیٹر کو اصل رکھنے کو ترجیح دی۔

اونر نے Barracuda گرپس، مرر بار اینڈز اور موکسی لیورز کا بھی اضافہ کیا جو اس سپر بائک کو کاواساکی اور ہنڈا کی خصوصیات کا ایک حیرت انگیز امتزاج بناتے ہیں۔

اس سپورٹ بائک کی شکل کو بہتر کرنے کیلئے بڑھانے کے لیے پچھلے پہیے میں ایک ایروڈائنامک ڈسک شامل کی گئی ہے۔

مزید برآں، سپر فنش کو شامل کرنے کے لیے، موٹر سائیکل کو کینڈی ریڈ رنف میں دوبارہ پینٹ کیا گیا ہے۔ٓ

انجن

نئی سپورٹس بائیک کے انجن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انجن میں ایک ڈوئل انجیکٹر کاربوریٹر PZ30 کی معمولی تبدیلی کی گئی جو موٹر سائیکل کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

دیکھ بھال

سبحان کو پسند ہے کہ اس کی پراجیکٹ بائیک کو خاص سمجھا جائے جس کے لیے وہ ہنڈا ڈیلرشپ پر جانے کے بجائے اپنے ذاتی مکینک کو ترجیح دیتا ہے۔

ہر 4000 کلومیٹر کے بعد بائک کا ایئر فلٹر اور تیل تبدیل کیا جاتا ہے جس میں لگ بھگ 1500 سے 1600 روپے لگتے ہیں۔ تاہم، موٹر سائیکل مؤثر طریقے سے 40 سے 44 کلو میٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دے رہی ہے۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel