بی اے آئی سی ڈی 20 ہیچ بیک لاہور میں چلتی ہوئی نظر آ گئی

0 14,696

BAIC نے PAPS 2020 میں اپنی گاڑیوں کی رُونمائی کی تھی تاکہ بتا سکے کہ جلد ہی وہ یہ گاڑیاں پاکستان کے آٹو سیکٹر میں لائے گا۔ 

حال ہی میں BAIC کی ایک D20 ہیچ بیک کو لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں دیکھا گیا تھا، جو ظاہر کرتا ہے کہ جلد ہی پاکستان میں یہ گاڑی لانچ کی جا سکتی ہے۔ BAIC مقامی آٹو سیکٹر میں سیڈان اور ہیچ بیک دونوں ورژنز پیش کر سکتا ہے۔

BAIC D20 کی پیداوار 2012ء میں شروع ہوئی تھی۔ بین الاقوامی سطح پر یہ 4-سلنڈر انجن ویرینٹس – 1300cc اور 1500cc – میں پیش کی جا رہی ہے۔ یہ انجن 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آ سکتی ہے۔

BAIC ٹیکنالوجی کے لیے مرسڈیز بینز جیسے برانڈز کے ساتھ شراکت داریاں رکھتا ہے۔ D20 مرسڈیز بی-کلاس کے چند بناوٹی اور ٹیکنیکل پہلو D20 میں موجود ہیں۔ اگر BAIC ویسا ہی معیار اور آرام فراہم کرنے میں کامیاب ہو گیا تو اس کا پاکستان میں بہت زبردست خیر مقدم کیا جائے گا۔ 

منظر عام پر آنے والی BAIC D20 کی تصویریں یہاں دیکھیں:

D20 ان چند گاڑیوں میں سے ایک ہے کہ جو BAIC پاکستان میں متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ BAIC D20 اسمارٹ فورفور پلیٹ فارم پر بنی ہوئی ہے۔ اس کار کا 1300cc انجن 102 bhp اور 128Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 1500cc انجن 116 bhp اور 148Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ دونوں انجن پٹرول پٹرول میں پیش کیے جاتے ہیں اور EFI ٹیکنالوجی کے ساتھ نیچرلی-ایسپائریٹڈ ہیں۔ D20 مٹسوبشی کولٹ کے ساتھ بھی اپنا پلیٹ فارم شیئر کرتی ہے۔ 

BAIC D20 میں دیے جانے والے چند فیچرز ہیں مینوئل ایئر کنڈیشننگ، فرنٹ وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس، ریئر ڈرم بریکس، سینٹرل لاکنگ، اموبیلائزر، اسپیئر ٹائر، فرنٹ-وِیل-ڈرائیو سسٹم، اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)، ہیلوجن ہیڈلیمپس اور ٹیل لیمپس، USB اور AUX کنیکٹیوِٹیز، ڈوئل ایئربیگو، چائلڈ ڈور لاکس، ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز، اسٹیئرنگ وِیل ہائٹ ایڈجسٹمنٹ پاور اسٹیئرنگ، پاور وِنڈوز، پاور مررز، ریئر وِنڈشیلڈ ڈی فراسٹ اور ایک ریئر وائپر۔ 

BAIC D20 کے حوالے سے مزید دلچسپ خبروں کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.