BJ40 پلس کی بکنگ رواں ہفتے شروع ہو جائے گی

0 4,718

آف روڈ ایس یو ویز کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ بائیک (BAIC) کی BJ40 پلس کی بکنگ کل سے شروع ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ BJ40 پلس کے یونٹس اب مقامی  طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔

بائیک (BAIC) پاکستان کا کہنا ہے کہ BJ40 Plus کی باضابطہ بکنگ کل شروع ہو جائے گی۔ آپ BAIC کے کسی بھی ڈیلرشپ پر جا کر BJ40 Plus بک کر سکتے ہیں۔ تب تک آپ ایک فارم بھر کر گاڑی کی پری بکنگ کر سکتے ہیں۔

بکنگ پرائز

BJ40 Plus کی آفیشل پرائس 7685000 روپے ہے

ڈلیوری ٹائم

کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی 18 سے 24 ہفتوں میں مہیا کر دی جائے گی یعنی  بکنگ کے 4 سے 6 ماہ بعد گاڑی ڈیلیور کر دی جائے گی۔

کیا آپ کو BAIC BJ40 Plus بُک کرنی چاہیے؟

BAIC BJ40 Plus آف روڈ ایس یو ویز کے شوقین افراد کی پسندیدہ گاڑی ہے جو کہ جیپ رینگلر کی مکمل طور پر کاپی ہے اور کمپنی اسے پاکستان میں آف روڈ وہیکلز کا کِنگ کہتی ہے۔

یہ ایس یو وی باہر اور اندر سے کافی وضع دار نظر آتی ہے۔ بائیک نے اس گاڑی کو ایک بہترین آف روڈر جیپ کے ایکسٹیرئیر اور ایک انتہائی آرام دہ ایس یو وی کے انٹیرئیر کے ساتھ بنایا کیا ہے۔ آپ رینگلر کی طرح اس کے دروازے، چھت اور فولڈ ونڈ اسکرین کو ہٹا سکتے ہیں۔

گاڑی کا انٹیرئیر کافی لگژری ہے جس میں مادڑن 2 ٹون تھیم انسٹرومنٹ کلسٹر، 11 انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، ایڈجسٹیبل سیٹس وغیرہ جیسے جدید فیچرز شامل ہیں۔

BAIC BJ40 Plus میں 2000 سی سی ٹربوچارجڈ پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو 218 ہارس پاور اور 270Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گاڑی میں 6 سپیڈ آٹو ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی دوسرے فیز میں اس گاڑی کا دوسرا ویرینٹ لانچ کرنے کا مںصوبہ رکھتی ہے جس میں 2000 سی سی ٹربوچارجڈ ڈیزل انجن دیا جائے گا۔

پاک ویلز کے چیئرمین سنیل منج گزشتہ تین ماہ سے BAIC BJ40 Plus چلا رہے ہیں اور انہیں اس گاڑی سے محبت ہو گئی ہے۔ گاڑی کا ایکسپرٹ ریوئیو یہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.