20 لاکھ سے کم قیمت میں آنے والی گاڑیاں
پاکستان میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے بعد گاڑیوں کی اوسط قیمت 40 سے 60 لاکھ کے درمیان پہنچ چکی ہے۔ آپ 25 لاکھ روپے سے کم قیمت میں آلٹو خرید سکتے ہیں لیکن ہم سب سوزوکی آلٹو کی غیر معیاری کوالٹی کو جانتے ہیں جو اس کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ خاص طور پر آلٹو کا بیس ویرینٹ جس میں آپ کو اے سی، پاور ونڈوز اور رم کور بھی نہیں ملتا لیکن پھر بھی اس کی قیمت آپ 23 لاکھ روپے پڑتی ہے۔
اس لیے، ہم آپ کے لیے 20 لاکھ روپے سے کم قیمت میں کچھ بہترین سیڈانز لائے ہیں جو نئی سوزوکی آلٹو VX سے کہیں زیادہ بہتر ہوں گی۔
ہنڈا سٹی i-DSI ماڈل 2006
ہنڈا سٹی سب سے زیادہ بہترین استعمال شدہ کار ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اچھے آپشنز بھی موجود ہیں، جن میں سوک ایگل آئی اور 10 جنریشن کرولا شامل ہیں۔ اگر آپ سوک خریدتے ہیں تو شاید آپ کو اس کار کے ساتھ ایک پیٹرول پمپ خریدنے کی ضرورت ہوگی، یعنی شہر میں اس کی فیول ایوریج صرف 7 سے 8 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ لمبے سفر 10 سے 11 کلومیٹر فی لیٹر ملتی ہے۔ اسی طرح کرولا کی بات کریں تو اس بجٹ میں کرولا اوڈومیٹر پر 1500000 کلومیٹر سے زیادہ ہوگی۔ اس لیے سٹی i-DSI اس سیگمنٹ میں بہترین سیڈان ثابت ہوتی ہے۔ یہ ایک 1300 سی سی کار ہے۔ اس کی فیول ایوریج بھی بہتر ہے۔ شہر میں 12 سے 13 کلومیٹر جبکہ لمبے سفر پر 14 سے 16 کلومیٹر فیول ایوریج ملتی ہے۔
ہنڈا سوِک ایگل آئی 2005
ہنڈا سوک ایگل آئی اپنے وقت کی سب سے مشہور کاروں میں سے ایک تھی۔ اسے اپنی شکل اور کارکردگی کی وجہ سے نوجوانوں کی کار سمجھا جاتا تھا۔ جسے ہیڈ لائٹ ڈیزائن کی وجہ سے اسے ایگل آئی کا نام دیا گیا۔ 1600 سی سی ہنڈا کے مشہور Vtec انجن سے لیس ہے جو 125 ہارس پاور اور 160 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ہے، اس کی شہر کے اندر فیول ایوریج اتنی اچھی نہیں ہے، شہر میں تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ فیول ایوریج کے علاوہ یہ ایک اچھی کار ہے۔
ٹویوٹا کرولا 10 جنریشن 2009
کرولا 10 ویں جنریشن بھی ایک اچھی کار ہے – کم از کم یہ ٹویوٹا ہے جو اپنی کوالٹی کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم، کرولا کی ری سیل اسی قیمت اور اسی ماڈل کی ہنڈا سے کئی گناہ بہتر ہے۔ اسی لیے، 20 لاکھ سے کم قیمت میں آپ کو سٹی سے بھی زیادہ بہتر مائلیج والی کرولا مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اسی قیمت پر آپ کو سٹی کے مقابلے میں ایک بہترین کار ملتی ہے۔ حتی کہ آف روڈنگ کے دوران بھی یہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس کا انجن بھی بہت اچھا ہے اور اگر مناسب طریقے سے برقرار رکھا جائے تو کم از کم 500000 کلومیٹر تک چل سکتا ہے۔
میتوبیشی لانسر 2003
لانسر بھی اچھی کار ہے ڈرائیونگ کے لحاظ سے یہ آج کی نئی کاروں سے کہیں بہتر ہے۔
لانسر کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سپئیر پارٹس کی قیمتیں زیادہ ہیں اور ان کی دستیابی بھی مشکل ہے۔ اس کے سپئیر پارٹس مقامی مارکیٹ میں شاذ و نادر ہی دستیاب ہیں، اس لیے آپ کو انہیں جاپان یا دبئی سے درآمد کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ووڈن ڈیش بورڈ، پی یو لیدر سیٹس، پاور سیٹس، اور ونڈوز اور اچھی کیبن سپیس ہے۔ اس کے علاوہ اس کا 1600 سی سی پیٹرول انجن ہائی ویز اور موٹر وے ڈرائیونگ کے لیے بھی کافی ہے۔
سوزوکی لیانا 2009
اس گاڑی کو خریدنے کے بارے میں سوچنے سے پہلے یاد رکھیں کہ لیانا ایک فلاپ کار تھی۔ کار بذات خود بہترین تھی، لیکن مارکیٹ کی ذہنیت کی وجہ سے یہ کام نہیں کر سکی۔ بنیادی طور پر لیانا اپنے وقت سے بہت آگے تھی جب اسے مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ پہلی EFI کاروں میں سے ایک تھی جسے ہمارے مقامی مکینکس سمجھ نہیں سکتے تھے۔
یہ ایک اچھی کار ہے لیکن اس کی ری سیل اور سپیئر پارٹس کی دستیابی ایک مسئلہ ہے۔