کِیا سٹونک کی بکنگ اور ڈلیوری ٹائم

0 1,548

ایک لمبے انتظار کے بعد آخر کار کیا سٹونک لانچ کر دی گئی ہے۔ کار کی رونمائی ایک تقریب کے دوران کی گئی، جہاں کِیا لکی موٹرز نے گاڑی کی قیمت، مختلف ویرینٹس، بکنگ اور ڈیلیوری سے متعلقہ تفصیلات کا انکشاف کیا۔

بکنگ

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مط سرکاری معلومات کے مطابق گاڑی کی بکنگ آج  8 نومبر 2021 سے کھلی ہے۔ یعنی آپ کسی بھی کِیا ڈیلرشپ پر جا کر اس نئی بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی بُک کر سکتے ہیں۔

کیا سٹونک کا ڈلیوری ٹائم

صارفین کو بکنگ کے بعد 30 دن کے اندر مل جائے گی یعنی اس گاڑی کی ڈیلیوری کا وقت ایک ماہ ہے۔ آٹو مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور دیگر گاڑیوں کے ڈیلیوری ٹائم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ وقت اتنا زیادہ نہیں ہے۔

ویرینٹس اور قیمت

کمپنی کے مطابق اس گاڑی کے دو ویرینٹس، سٹونک ایکس اور سٹونک ایکس پلس دیکھنے کو ملیں گے۔ دریں اثنا، کِیا سٹونک ایکس کی قیمت 3660000 روپے جبکہ سٹونک ایکس پلس کی قیمت 3880000 روپے ہیں۔ اس قیمت کیساتھ یہ گاڑی ہنڈا سٹی، ہنڈا سوک اور ٹویوٹا کرولا جیسی گاڑیوں کو ٹکر دے سکتی ہے۔

فیچر و دیگر خصوصیات

گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔

انجن اور ٹرانسمشن

سٹونک ایکس میں بائی فنکشن پروجیکشن ہیلوجن ہیڈلائٹس دی گئی ہیں جبکہ سٹونک ایکس پلس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس دی گئی ہیں۔  دونوں گاڑیوں میں ایل ای ڈی DRLs، بلب فوگ لیمپس اور پوزیشن لیمپس دئیے گئے ہیں۔ سٹونک ایکس پلس میں سن روف دیا گیا ہے جبکہ سٹونک ایکس میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں الیکٹریکلی ایڈجسٹیبل + ریٹریکٹیبل + ہیٹڈ سائیڈ ویو مررز بھی دئیے گیے ہیں۔

سٹونک ایکس میں فرنٹ گرل میٹ بلیک جبکہ سٹونک ایکس پلس میں پیانو بلیک ہے۔ سٹونک ایکس میں 15 انچ کے الائے رِمز دئیے گئے ہیں جبکہ سٹونک ایکس پلس میں 16 انچ کے الائے رِمز نظر آئیں گے۔

انٹیرئیر

انٹیرئیر کی بات کی جائے تو دونوں گاڑی میں 8 انچ کی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین دی گئی ہے۔ اسی طرح سٹونک ایکس میں TFT کلسٹر کا سائز 3.5 انچ جبکہ سٹونک ایکس پلس میں 4.2 انچ ہے۔ دونوں گاڑیوں میں آٹومیٹک اے سی دیا گیا ہے۔ سٹونک ایکس میں فیبرک جبکہ سٹونک ایکس پلس لدر سیٹس دی گئی ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں ہائیٹ ایڈجسٹر کا فیچر بھی نظر آئے گا۔

سیفٹی 

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو دونوں گاڑیوں میں 5 ائیر بیگز، اے بی ایس، وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ، ہِل سٹارٹ، ISO فکس چائلڈ اینکر اور 5 سیٹ بیلٹس جیسے سیفٹی فیچرز موجود ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.