نئی سوزوکی سوئفٹ کی بکنگ آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوگی
سوزوکی سوئفٹ 2022 بہت جلد لانچ کی جائے گی۔ کمپنی نے کل نئی سوئفٹ کا پہلا مقامی طور پر تیار شدہ یونٹ متعارف کرایا۔ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی 24 فروری کو نئی سوئفٹ کی بکنگ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یعنی آج سے ٹھیک دو ہفتے بعد نئی سوزوکی سوئفٹ لانچ کر دی جائے گی۔
امید ہے کہ کمپنی بکنگ شروع کرنے سے پہلے گاڑی کسٹمرز کو دکھائے گی اور اس کے فیچرز اور دیگر خصوصیات بھی سامنے لائے گی۔ آئیے آنے والے سوزوکی سوئفٹ 2022 کی متوقع فیچرز، خصوصیات اور قیمت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سوزوکی سوئفٹ 2022 سے کیا امید رکھیں؟
سوزوکی سوئفٹ پاکستان میں گزشہ دس سال سے موجود ہے۔ یہ بی سیگمنٹ ہیچ بیک پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک ہے۔ امید کی جا رہے کہ 4 جنریشن سوئفٹ کا نیا ماڈل مقامی مارکیٹ میں کامیاب رہے گا (بشرطیکہ کہ کم قیمت رکھی جائے)۔
متوقع ویرینٹس
ہمارے خیال میں نئی سوئفٹ کے تین ویرینٹس آ رہے ہیں۔ جن میں بیس ویرینٹ Swift GL (مینوئل)، مِڈ ویرینٹGL (Auto) اور ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ GLX (آٹو) شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والا پہلا یونٹ جسے ہم نے کل دیکھا وہ ٹاپ ویرینٹ نہیں ہے۔ ہم گاڑی میں فوگ لیمپس اور الائے ویلز کی توقع کر رہے ہیں جو کہ صرف ٹاپ سوئفٹ ویرینٹ میں دئیے گئے ہیں۔
متوقع انجن
ہمارے ذرائع کے مطابق نئی سوئفٹ میں 1250 سی سی K12C ڈوئل جیٹ اِن لائن 4 انجن دیا جائے گا۔ جس میں ممکنہ طور پر 5-اسپیڈ مینوئل یا CVT ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 1000 سی سی ٹربو انجن کے ساتھ ایک اور ویرینٹ نظر آتا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ ویرینٹ پاکستان میں لانچ نہ کیا جائے۔