23 لاکھ کی بالکل نئی ٹویوٹا کرولا

0 1,952

آج ہم 2015 ماڈل کی بالکل نئی ٹویوٹا کرولا گرینڈی کا اونر ریوئیو لائے ہیں۔ 11 جنریشن کرولا 2014 میں لانچ کی گئی جس کے کئی ویرینٹس سامنے آئے جن میں ایک گرینڈی بھی تھا۔ اس کرولا گرینڈی میں 1800 سی سی 2ZR-FE انجن دیا گیا ہے جو 140 ہارس پاور اور 173Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

خریداری کا فیصلہ

اونر اُس وقت بالکل نئی سیڈان کی تلاش میں تھا اور اس کے پاس دو آپشن تھے، کرولا اور سوک۔ اس نے دونوں کاروں پر غور کیا، لیکن کئی وجوہات کے باعث کرولا کا انتخاب کیا کیونکہ اس میں سے کچھ بہتر خصوصیات تھیں جیسے CVT گیئر باکس، اچھی سسپنشن اور قیمت۔ سوک 25 لاکھ تھی جبکہ اونر نے یہ گرینڈی 23 لاکھ میں خریدی۔

نمایاں خصوصیات

گرینڈی بہت سی خصوصیات کے ساتھ آتی ہے جیسا کہ لیدر کی سٹینڈرڈ سیٹس، MID کے ساتھ آپٹی ٹرون سپیڈومیٹر، پیڈل شفٹرز، انفوٹینمنٹ اسکرین، رین سینسنگ وائپرز، مائلڈ ریکلائننگ رئیر نشستیں، کروز کنٹرول، ریٹریٹکٹیبل مررز، ریورس کیمرہ، شامل ہیں۔ حفاظتی خصوصیات میں ڈرائیور ایئر بیگ اور ABS بریک شامل ہیں جبکہ بعد میں اموبائلائزر شامل کیا گیا۔

فیول ایوریج

7-سپیڈ CVT اور ڈوئل-vvti انجن کے ساتھ، گرینی کی اوسط 1300 کے مختلف ویرینٹس کی نسبت اچھی ہے۔ اونر ہلکے پاؤں کے ساتھ شہر کے اندر تقریباً 11 کلومیٹر کی فیول ایوریج کا مشاہدہ کرتا ہے جبکہ سختی سے چلائے جانے پر یہ 9 کلومیٹر فی لیٹر تک گر جاتی ہے۔ ہائی ویز پر اگر 115 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ پر رکھا جائے تو اوسط 17 کلومیٹر فی لیٹر تک جاتی ہے۔

مِسنگ فیچرز

اونر کے مطابق کچھ چیزوں کو بہتر یا شامل کیا جا سکتا ہے۔ 15 انچ کے رِمز کو 10ویں جنریشن کی کرولا سے آگے بڑھایا گیا، جو کہ پرانی لگتی ہے۔ بہتر گراؤنڈ کلیئرنس کے لیے سائیڈ سکرٹس کو ہٹا دیا گیا، جس کی وجہ سے گاڑی قدرے بلند ہوئی محسوس ہوئی۔ کلائمیٹ کنٹرول اینالاگ ہے جبکہ سوک جیسے حریف کے پاس ڈیجیٹل کنٹرول تھا۔ آخر میں، ہیڈلائٹس ہالوجن ہیں جو اونر کے خیال میں ایک منفی پہلو ہے۔

دیکھ بھال

مالک مقامی ورکشاپ سے گاڑی کی دیکھ بھال کرتا ہے لیکن اصل پرزے ٹویوٹا سے حاصل کرتا ہے۔ تیل اور فلٹر سمیت، دیکھ بھال کی لاگت ہر 5000 کلومیٹر پر 9,000 روپے آتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.