بریکنگ: چیری ٹیگو ایس یو وی سیریز کی رونمائی کر دی گئی
اک لمبے انتظار کے بعد آخر کار گندھارا نیسان لیمیٹڈ کی جانب سے چیری ٹیگو سیریز کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران کمپنی نے چیری ٹیگو 8 پرو اور چیری ٹیگو 4 پرو کی رونمائی کی۔ یہ دونوں گاڑیاں کراس اوور ایس یو ویز ہیں۔ ٹیگو 8 پرو 7 سیٹر ہے جبکہ ٹیگو 4 پور 5 سیٹر ہے۔
اس سے قبل گندھارا نیسان نے ٹیسٹنگ کیلئے ٹیگو 4 اور ٹیگو 8 کے سی بی یو یونٹس درآمد کیے تھے جو اب نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ یہ گاڑیاں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں مارکیٹ میں آئیں گی۔ واضح رہے کہ یہ ایک رونمائی کی تقریب ہے اور اس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کہ کمپنی اسی تاریخ کو بکنگ کب شروع کرے گی، اور بکنگ کرے گی بھی کہ نہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ان دونوں گاڑیوں کو خریداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مثبت ردعمل ملے گا۔ تاہم، اس کا انحصار ان کاروں کے اسپیئر پارٹس کی قیمت، بعد از فروخت اور دستیابی پر ہوگا۔
چیری آٹو موبائل کمپنی
چیری آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کی بنیاد 1997 میں رکھی گئی تھی جس کے بعد یہ کمپنی تیزی سے چین کے اہم آٹوموبائل برانڈز میں سے ایک بن گئی ہے۔ اسے پچھلے 18 سالوں سے چین کے نمبر ون مسافر کار برآمد کرنے والے برانڈ کے طور پر درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کمپنی کی برآمدات دنیا کی 80 سے زائد ماکیٹس میں ہوتی ہیں۔ گندھارا نیسان لیمیٹڈ کا چیری کے ساتھ اشتراک چینی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت کے ساتھ یہ منصوبہ نتیجہ خیز نتائج لا سکتا ہے۔
تقریب کے دوران چیری انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو نائب صدر چارلی ژانگ نے کاروں کے بارے میں تفصیلات بتائیں جن میں خاص طور پر ٹیگو 8 شامل تھی۔ انہوں نے پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بات کی۔ علاوہ ازیں، کمپنی کے عہدیداروں نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
ہمیں امید ہے کہ چیری ٹیگو سیریز پاکستان میں کامیاب ہوگی اور کمپنی مستقل طور پر پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔ پاکستان کی آٹو مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ کورونا جیس عالمی وبا کے باوجود کاروں کی فروخت مثبت رہی ہے جو یقیناً ایک اچھی علامت ہے۔
کیا آپ نئے آنے والی گاڑیوں کے بارے میں خوش ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ چیری ٹیگو کامیاب ہو گی؟ نیچے دئیے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔