بریکنگ: ہنڈا سوِک 2022 کی بکنگ شروع کر دی گئی

0 10,892

سوِک کے مداحوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے سوِک 2022 کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ ہنڈا اٹلس پاکستان کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ہنڈا سوک 2022 کے تین ویرینٹس کی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ویرینٹس کی جزوی بکنگ کیلئے 1200000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ کمپنی نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ براہ کرم ادائیگی (PO/DD) صرف ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لیمیٹیڈ/کسٹمر کے نام کے اکاؤنٹ کے حق میں کریں۔

اگرچہ کمپنی کی جانب سے بکنگ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہمارے ذرائع نے ہمیں بتایا تھا کہ بکنگ جاری ہے۔ کئی ڈیلرشپس بکنگ کر رہی تھیں۔ تاہم کمپنی نے خود اعلان کیا کہ بکنگ شروع نہیں کی گئی لیکن اب کمپنی نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ جا کر کار بُک کروا سکتے ہیں۔

ہنڈا سوِک 2022 کی متوقع لانچ اور ڈیلیوری

ہمارے ذرائع نے اس آنے والی سیڈان کی لانچ اور ڈلیوری کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کی ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کمپنی اس مارچ میں کار کو ڈسپلے/لانچ کرے گی اور اس کی ڈلیوری اپریل/مئی 2022 سے شروع ہوگی۔ اگرچہ گاڑی کی لانچ قریب ہے لیکن ابھی تک کسی بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

روایتی پرانی کہانی

ہنڈا اٹلس بظاہر کار دکھائے بغیر بکنگ شروع کرنے کی اپنی پرانی روایت پر عمل پیرا ہے۔ کمپنی نے یہ کام پاکستان میں نئی ہنڈا سٹی 6 جنریشن کے لانچ ہونے سے پہلے کیا تھا۔ اگر آپ لوگوں کو یاد ہے، ہنڈا نے نئی ہنڈا سٹی کی رونمائی سے قبل ہی سٹی کے ہزاروں یونٹس بُک کر لیے تھے۔ جس کے نتیجے میں کار کی ڈلیوری کے لیے صارفین کو بہت طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ یہ ایک غیر اخلاقی عمل ہے کیونکہ کسی نے گاڑی کو نہیں دیکھا اور کمپنی اپنی گاڑیوں کے لیے لوگوں کی پسندیدگی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کار کمپنی ہونے کے ناطے، اسے مناسب اور صحیح روایات کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے۔ اگر کمپنی یہی روایت برقرار رکھتی ہے تو کمپنی طویل مدت میں مقامی مارکیٹ میں اپنی اہمیت کھو دے گی۔

لہذا، ہم صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ گاڑی کی باقاعدہ لانچ کا انتظار کریں اور گاڑی دیکھنے کے بعد اسکی بُکنگ کروائیں۔

ہنڈا کی جانب سے گاڑی کی رونمائی سے قبل ہی بکنگ شروع کرنے کے اعلان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.