بجٹ 2023-24 – امپورٹڈ HEVs پر عائد 1 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی تفصیلات

0 3,584

موجودہ حکومت نے مالیاتی بجٹ 2023-24 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ ہمیشہ کی طرح صارفین کو کاروں اور آٹو انڈسٹری پر عائد ممکنہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کو سمجھنے میں کافی الجھن کا سامنا ہے۔ فنانس بل 2023 کی ایک کاپی مختلف ذرائع ابلاغ اور خبر رساں اداروں کو دستیاب ہے۔ اس بل میں گاڑیوں کے بارے میں صرف ایک حصہ امپورٹڈ HEVs اور ان کے ٹیکس پر ہے۔ اگر کوئی اس حصے کو پڑھتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ HEV CBUs کے لیے بہت بڑی رعایت ہے لیکن کیا یہ سچ ہے؟ بظاہر تو بالکل بھی نہیں۔

وضاحت (بجٹ 2023-24)

پہلی بات، یہ چھوٹ HEV کراس اوور SUVs یا سیڈانز کے لیے نہیں ہے۔ مختصر یہ کہ کوئی مسافر گاڑی اس آفر کے تحت نہیں آتی۔ اسے صحیح طریقے سے سمجھنے کے لیے آپ کو فنانس بل میں مذکور PCT کوڈز کا جائزہ لینا چاہیے۔

بنیادی PCT کوڈ 8702 ہے، جو کہ دس یا اس سے زیادہ افراد بشمول ڈرائیور کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کے لیے ہے۔

CD On HEV CBUs

8702 کے ساتھ 2090 اور 3090 وہ ذیلی زمرہ جات ہیں جو گاڑی کی صحیح قسم کی وضاحت کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 2090 سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لیے ہے۔

مختصراً، 1 فیصد کسٹمز ڈیوٹی (CD) صرف کمرشل گاڑیوں پر لاگو ہوتی ہے

یہ رعایت “صرف اس صورت میں دی جائے گی جب مقامی کمپنیاں گاڑی کو مقامی طور پر تیار/اسمبل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔” لہذا، اگر کمپنیاں ان گاڑیوں کو مقامی طور پر اسمبل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، تو انہیں کوئی رعایت نہیں ہے۔

دریں اثنا، ایچ ای وی کے پرزہ جات کی درآمد پر 4 فیصد کسٹم ڈیوٹی اورپلگ ان ہائیبرڈ وہیکلز پر عائد 3 فیصد کسٹم ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

لہذا، یہ وضاحت ہے، اور ہم نے آپ کے ساتھ معلومات کو سیدھے سادے الفاظ میں شیئر کی ہے تاکہ آپ اسے بغیر کسی مسئلے کے سمجھ سکیں۔

مالیاتی بجٹ 2023-24 کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.