بجٹ 25-2024: لوکل اور امپورٹڈ گاڑیوں پر نئے ٹیکسوں کی تجویز

0 3,844

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج مالی سال 25-2024 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ اپنی تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں پر مختلف نئے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کا اعلان کیا۔ قبل ازیں رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ 1800 سی سی اور اس سے اوپر کے انجن والی کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کو موجودہ 70 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا جائے گا جبکہ 1800 سی سی تک کے انجن والی کاروں پر 15 فیصد کی توقع تھی۔

گاڑیوں پر نئے ٹیکس

اپنی تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا:

  • نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیٹرول اور ہائبرڈ کاروں میں فرق بہت زیادہ تھا، اور یہی وجہ ہے کہ 2013 میں ہائبرڈ کاروں کے لیے درآمدی کسٹم ڈیوٹی میں رعایت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اب گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی گئی ہے جس کو فروغ دینے کے لیے اب یہ رعایت واپس لی جا رہی ہے۔  ایف بی آر کے مطابق 1800 سی سی سے 2500 سی سی تک کے انجن کی صلاحیت کی ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (HEVs) کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز سے 50 فیصد چھوٹ اور 1800 سی سی سے 2500 سی سی انجن کی صلاحیت کی HEVs کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے 25 فیصد چھوٹ قابل قبول ہے۔
  • اس کے علاوہ، وزیر خزانہ نے 50000 ڈالر سے زیادہ قیمت والی الیکٹرک کاروں پر ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویز پیش کی جس سے مہنگی الیکٹرک گاڑیاں متاثر ہوں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جو لوگ یہ کاریں خریدتے ہیں انھیں ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
  • موجودہ قانون کے تحت مقامی طور پر 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس انجن کی صلاحیت کی بنیاد پر وصول کیا جاتا تھا۔ تاہم، کاروں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت تجویز کر رہی ہے کہ اب گاڑیوں کی قیمتوں پر انجن کپیسٹی کی بجائے قیمتوں کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

یہ آٹوموٹیو انڈسٹری کے لیے حکومت کی طرف سے اہم تجاویز ہیں۔ جلد ہم مزید معلومات اور تفصیلات بھی لے کر آئیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel