سوزوکی خریدیں اور 425000 روپے کی بچت حاصل کریں

2 10,230

مہنگائی کے اس دور میں جب عوام بڑھتی ہوئی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں تو اس صورت میں پیسوں کی بچت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی کوئی سوزوکی کار خریدنا چاہتے ہیں اور فیصل بینک کی فنانسنگ پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو یقینا یہ آفر خاص طور پر آپ کیلئے ہے۔

پاک سوزوکی کی آفر

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس آفر کا اعلان کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 17.7 فیصد کے فلیٹ فکسڈ ریٹ کے ساتھ 425000 روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، فوری ڈیلیوری بھی اسی آفر کا حصہ ہے جو آپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاک سوزوکی نے یہ ڈیل تمام سوزوکی ماڈلز پر لگائی ہے، جن میں آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ اور کلٹس شامل ہیں۔

کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ:

“اپنی ڈریم کو حاصل کریں، اور وہ بھی 425000 روپے کی بڑی بچت اور فیصل بینک کار فنانسنگ کے 17.7 فیصد فلیٹ فکسڈ ریٹ پر۔۔

مزید جاننے کے لیے اپنے قریبی سوزوکی ڈیلرشپ یا ہماری ویب سائٹ کا دورہ کریں!”

چند سال پہلے تک، قسطوں کی ادائیگی اور بڑی بچت کی آفرز بمشکل دستیاب تھیں، بلکہ “آن” کلچر کا عروج پر تھا۔ صارفین اپنی گاڑی کی فوری ڈیلیوری کے لیے اضافی چارجز ادا کرتے تھے، تاکہ مہینوں کے انتظار سے بچ سکیں۔ لیکن جلد ہی ملک کو تاریخی معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ملکی کار انڈسٹری کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

جس کی وجہ سے مہنگائی کی سطح بڑھ گئی تھی، ایکسچینج ریٹ میں عدم استحکام تھا، مالی اور بیرونی خسارے پر قابو پانا مشکل ہو گیا تھا، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے تھے، اور معاشی ترقی کی رفتار رک چکی تھی۔

یہ سب مقامی کار ساز اداروں کے لیے بہت ہی خطرناک ثابت ہوا۔ کاروں کی فروخت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی، گاڑیوں کی پیداوار سے متعلق مسائل معمول بن گئے اور تب سے کار کمپنیوں نے آفرز دینا شروع کر دیں ہیں۔ اس سلسلے میں پاک سوزوکی سب سے آگے ہے۔ ہر ہفتے کار ہفتے اپنی ڈیلر شپس کو آباد رکھنے کیلئے ایک نئی آفر لاتا ہے اور حالیہ آفر بھی اسی کا حصہ ہے۔

آپ پاک سوزوکی کی اس آفر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.