پروٹون ایکس 70 ایس یو وی نظر آ گئی!
پروٹون اپنی X70 ایس یُو وی کے لیے پاکستان میں امکانات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ عرصے سے اس گاڑی کے تجربات کر رہا ہے۔
ابھی کچھ مہینے پہلے ہی وزیر اعظم پاکستان کو حکومتِ ملائیشیا کی جانب سے ایک X70 کا تحفہ ملا تھا۔ X70 سن 2016ء میں چین میں متعارف کروئی گئی تھی، جس کے بعد اسے ایک فیس لفٹ بھی مل چکا ہے۔ کچھ مارکیٹوں میں یہ SUV گیلی Boyue کے نام سے فروخت کی گئی ہے۔
پاکستان ملائیشیا سے X70 بطور CBUs یعنی مکمل طور پر اسمبل شدہ صورت میں پائے گا۔ ایک مرتبہ باضابطہ طور پر متعارف ہو جانے کے بعد X70 کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹکسن کی براہِ راست مقابل ہوگی۔ حال ہی میں ایک کیموفلاجڈ X70 کی ایسی تصویریں منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں اسے سڑکوں پر ٹیسٹ سے گزرتے دیکھا گیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروٹون پاکستان میں اس خوبصورت SUV کو باضابطہ طور پر لانچ کرنے کے کافی قریب ہے۔
تصویریں نیچے دیکھیے:
ایکسٹیریئر اور انٹیریئر:
پروٹون X70 ایک سی-سیگمنٹ SUV ہے اور گیلی Boyue جیسی اسٹائلنگ رکھتی ہے۔ بنیادی فرق فرنٹ گرِل اور ہیڈلائٹس کا ہے جو ایک شیر کے جسم اور آنکھ سے مشابہت رکھتی ہیں۔ اس SUV کو ایک پریمیم شکل و صورت دینے کے لیے فرنٹ گرِل میں کروم شامل ہے۔ بنیادی ماڈلز میں آپ کو DRLs ملتے ہیں لیکن صرف ہیلوجن ہیڈلیمپس میں۔ آپ ماڈل کی لائن اَپ میں جیسے جیسے آگے بڑھتے جائیں آپ کو LED ہیڈلیمپس ملیں گے جو adaptive بھی ہیں۔
پچھلے حصے میں آپ کو ریئر وِنڈ اسکرین وائپر، ریئر اسپائلر میں ہائی ماؤنٹڈ بریک لیمپ ، ڈوئل کروم ایگزاسٹس ملتے ہیں۔ فرنٹ بمپر میں فوگ لیمپس ہیں اور ریئر بمپر ورٹیکل reflectors رکھتا ہے۔ یہ ایک پانچ نشستوں کی SUV ہے جس کو سات نشستوں والی گاڑی میں تبدیل کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں۔
انٹیریئر کے لیے آپ کو کپڑے، سادہ چمڑے اور پریمیم ماڈل پر Nappa چمڑے کے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔ بہترین ویرینٹ پر ہی آپ کو ایک پینورامک سن رُوف ملے گی۔
انٹیریئر کے دیگر فیچرز میں شامل ہیں اسٹیئرنگ ویل کنٹرولز، 8-انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ڈرائیور کے لیے پاور ایڈجسٹ ایبل سیٹ ، پُش-بٹن اسٹارٹ ، پاور وِنڈوز، پاور اسٹیئرنگ، پاور مررز، ویلکم لائٹس، پاور-فولڈنگ مررز، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول ریئر وینٹس کے ساتھ، ڈے-نائٹ ریئر ویو مرر اور ایئر purification سسٹم۔
بنیادی ماڈل میں ممکنہ طور پر 6 اسپیکرز ملیں گے؛ البتہ پریمیم ماڈل میں 8 اسپیکرز سب ووفرز کے ساتھ ہوں گے۔ دوسری قطار کی نشستوں کو فولڈ کیا جائے تو کارگو کے لیے کافی گنجائش ملتی ہے۔
کارکردگی:
پروٹون X70 یا تو 1.5L ٹربوچارجڈ انجن یا 1.8L ٹربوچارجڈ انجن سے لیس ہوگی۔ ملائیشیا میں 1.8L انجن پیش کیا جاتا ہے؛ البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی ویرینٹس میں 1.5L انجن آئے گا۔
1.5L انجن 174 سے 177 bhp اور 265Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن 7-اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
انجن اورٹرانسمیشن دونوں گیلی-وولوو جوائنٹ وینچر کے تحت ڈیزائن کیے گئے اور بنائے گئے ہیں۔ اس گاڑی کے مالکان کو اپنی X70s پریمیم فیول پر چلانا پڑ سکتی ہیں؛ البتہ پروٹون کو زیادہ سستے سفر کے لیے عام ایندھن کے مطابق اپنے انجن کو ٹیون کرنا ہوگا۔
چند سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، آٹو بریک ہولڈ، EBD، 6 عدد ایئر بیگز بطور اسٹینڈرڈ، ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ اور بریک اسسٹ شامل ہیں۔ پریمیم ماڈل میں 360 کیمرا سسٹم ہے تاکہ کم جگہ پر پارکنگ میں مدد ملے۔
پروٹون X70 SUV کے بارے میں مزید خبروں کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔
تصویر: مصباح خواجہ