عام طور پر نئے سال کے آغاز پر نئی ماڈل کی گاڑیاں خریدنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ لیکن پیٹرول اور گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں نے صارفین کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے جنوری 2022 کی سیل رپورٹ جاری کی ہے۔ پاما رپورٹ کے مطابق پاما کے پانچ اراکین (پاک سوزوکی، ٹویوٹا انڈس، ہنڈا اٹلس، ہیونڈائی نشاط) نے جنوری میں کل 20610 کاریں فروخت کیں ہیں جو کہ گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ماہ بہ ماہ 25% کی کم ہے۔
کمپنیوں کی سیلز میں کمی
ٹویوٹا انڈس پاما کی واحد رکن ہے جس کی سیلز میں ماہ بہ ماہ اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 6800 یونٹس فروخت کیے۔ (سیلز میں ماہ بہ ماہ اضافہ: 8%)
پاک سوزوکی نے جنوری میں صرف 9000 کار یونٹس فروخت کیے۔ (ماہ بہ ماہ کمی: 42%)
ہنڈا اٹلس نے بھی گاڑیوں کی سیلز میں کمی دیکھی ہے، جنوری 2022 میں 4046 یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ (ماہ بہ ماہ کمی 14%)
ہیونڈائی نشاط نے بھی جنوری میں صرف 612 یونٹس کے ساتھ فروخت میں کمی دیکھی ہے۔ (ماہ بہ ماہ 20% کمی)
دیگر تمام کار کمپنیاں جیسا کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹرز چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون پاما ممبرز نہیں ہیں۔ لہذا، ان کی فروخت سے متعلقہ اعداد و شمار اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔
گاڑیوں کی سیلز میں کمی
سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی آلٹو کے سمبر میں 9195 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ دسمبر میں یہ تعداد کم ہو کر 3864 رہ گئی۔ کمپنی نے کلٹس کے 1172 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 1537 یونٹس اور سوزوکی بولان کے 956 یونٹس فروخت کیے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا، یارس، ہائی لکس اور فارچیونر کی مشترکہ سیلز بتائی ہے۔ اب سے کمپنی اپنے کسی بھی کار ماڈل کی انفرادی فروخت کو ظاہر نہیں کرے گی۔ ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 5528 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 1269 یونٹس فروخت کیے۔
اسی طرح ہنڈا اٹلس نے سوِک اور سٹی کے 3646 یونٹس جبکہ BR-Vکے 418 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 109 یونٹس، سوناٹا کے 172 یونٹس، پورٹر کے 196 یونٹس اور ٹوسان کے 135 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
مندرجہ بالا تمام کاروں کی فروخت کا ماہ بہ ماہ موازنہ یہ ہے۔