گاڑیوں کی سیل میں 54 فیصد اضافہ

0 4,983

سیلز میں کمی اور پروڈکشن معطل ہونے کے باوجود پاکستان میں گاڑیوں کی سیلز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پاکستان کی 3 بڑی کار کمپنیز جیسا کہ ہنڈا، سوزوکی اور ٹویوٹا نے اپنی پروڈکشن تاحال معطل کر رکھی ہے، حتی کہ ہںڈا نے مارچ میں ایک بھی سوک کار نہیں بنائی۔ خیال رہے کہ کئی ماہ کی گراوٹ کے بعد گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیل میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے 23 مارچ کے لیے کاروں کی فروخت کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ PAMA کی رپورٹ کے مطابق، کاروں کی فروخت فروری میں 6072 یونٹس سے بڑھ کر 9351 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی ماہ بہ ماہ سیلز میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب سال بہ سال فروخت کے لحاظ سے 66 فیصد کی کمی دیکھی گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 27202 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی سیلز میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ کمپنی نے مارچ میں 1912 یونٹس فروخت کیے جو فروری میں 1803 یونٹس تھے۔

دریں اثنا، ہنڈا اٹلس کاروں کی سیلز 49 فیصد تک گر گئی ہے۔ مارچ میں فروری میں سیل ہونے والے 1636 یونٹس کے مقابلے میں 835 یونٹس فروخت ہوئے۔

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 475 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا، جس نے ٹویوٹا اور ہنڈا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 5,628 کاریں فروخت کیں جو کہ فروری میں 978 کاروں کے مقابلے میں تھیں۔

ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں 34 فیصد کمی ہوئی۔ فروری میں 1271 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 836 یونٹس فروخت ہوئے۔

یاد رہے کہ دیگر تمام کار کمپنیاں جیسا کہ کِیا لکی موٹڑز، ماسٹر چنگان موٹرز وغیرہ پاما کے رکن نہیں ہیں۔ رپورٹ میں ان کی سیلز شامل نہیں ہیں۔

کار وائز سیلز بریک ڈاؤن

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2542 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 475 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 489 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 877 یونٹس، سوزوکی بولان کے 782 یونٹس اور سوزوکی راوی کے 463 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 1,119 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 793 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 611 یونٹ اور BR-V اور HR-V کے 224 یونٹس فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 188 یونٹس، سوناٹا کے 118 یونٹس، پورٹر کے 150 یونٹس، اور ٹکسن کے 380 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ یہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.