گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں 66 فیصد کمی

0 1,051

گزشتہ دو سالوں سے جاری بحران کی وجہ سے ملکی کی آٹو انڈسٹری میں اب بھی غیر یقینی صورتحال پھیلی ہوئی ہے۔ پاکستان میں کار انڈسٹری ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے اور یہ واضح ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کو آنے میں ابھی ایک طویل مدت درکار ہے۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں گزشتہ ماہ 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، یعنی کہ نومبر 2023 میں فروخت ہونے والی 6475 گاڑیوں کے مقابلے دسمبر میں 5816 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

سال بہ سال (YoY) سیلز کی بات کریں تو 66 فیصد کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ کار مینوفیکچررز پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران صرف 17012 کاریں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بائکس

اسی طرح بائکس کی فروخت میں گزشتہ ماہ 7 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی، یعنی دسمبر 23 میں 82362 یونٹس فروخت ہوئے جو نومبر 2023 میں 88493 یونٹس تھے۔

خیال رہے کہ موٹرسائیکلز بنانے والی کمپنی ’اٹلس ہونڈا‘ کی فروخت میں 5 فیصد کی کمی ہوئی۔ کمپنی نے نومبر 23 میں 76043 یونٹس کے مقابلے گزشتہ سال 72096 یونٹس فروخت کیے۔ اس کے برعکس، پاک سوزوکی کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے نومبر 2023 میں 1028 کے مقابلے گزشتہ ماہ 1363 یونٹس فروخت ہوئے۔

ٹرک اور بسیں

رپورٹ کے مطابق ٹرک اور بسوں کی فروخت میں ماہانہ 29 فیصد کمی آئی ہے، گزشتہ ماہ 74 ٹرک فروخت ہوئے جب کہ نومبر 2023 میں یہ تعداد 128 تھی۔

کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن (MoM)

ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ ہوا، نومبر 2023 میں 956 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 684 یونٹس فروخت ہوئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ 3735 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ نومبر 23 میں یہ تعداد 3506 تھی۔

ہیونڈائی نشاط کی فروخت میں 43 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، نومبر 2023 میں 532 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 304 یونٹس فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ دیگر تمام کار کمپنیاں جیسا کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز، الحاج پروٹون موٹرز پاما کی رکن نہیں ہیں۔ لہذا، رپورٹ میں ان کی سیلز سے متعلق اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔

کار وائز سیلز بریک ڈاؤن

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2099 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 297 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 409 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 378 یونٹس، سوزوکی بولان کے 326 یونٹس اور سوزوکی راوی کے 226 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کے 554 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 130 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 787 یونٹس اور BR-V کے 114 یونٹس فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 39 یونٹس، سوناٹا کے 27 یونٹس، پورٹر کے 137 یونٹس، اور ٹکسن کے 101 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا MoM موازنہ یہ ہے:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.