فروری 2022 میں گاڑیوں کی سیل میں 5% اضافہ

0 740

گزشتہ ماہ فروری آٹوموٹیو انڈسٹری کیلئے اچھا رہا ہے۔ ٹویوٹا اور ہنڈا کی سیلز میں کمی جبکہ سوزوکی اور ہیونڈائی کی سیلز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے فروری 2022 کے لیے کاروں کی ماہانہ سیلز شائع کی ہے۔ PAMA کی رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری نے فروری میں کل 21664 کاریں فروخت کیں جبکہ جنوری کی  میں یہ اعداد و شمار 20610 تھے۔ یعنی فروری 2022 کی سیلز میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کمپنیوں کی سیلز میں کمی

ٹویوٹا انڈس نے اپنی تمام کاروں کی سیلز میں کمی دیکھی ہے، فروری میں کُل 4630 یونٹس فروخت ہوئے۔ )ماہ بہ ماہ کمی32% 🙂

ہنڈا اٹلس کاروں کی سیل میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فروری میں 2747 یونٹس فروخت ہوئے۔ )ماہ بہ ماہ کمی32% 🙂

پاک سوزوکی کی سیلز کیلئے یہ ایک بہترین ماہ تھا، کمپنی نے فروری میں 12668 یونٹس کیے۔ )ماہ بہ ماہ اضافہ: 40%)

ہیونڈائی نشاط نے فروری میں 1469 یونٹس فروخت کیے۔ یہ سیل جنوری میں ہونے والی فروخت سے دگنی ہے۔ )ماہ بہ ماہ اضافہ: 40%1)

سازگار بائیک جس نے حال ہی میں PAMA میں شمولیت اختیار کی، نے فروری میں BAIC BJ40 کے 42 یونٹس فروخت کیے۔ )ماہ بہ ماہ اضافہ: 282%)

دیگر تمام کار کمپنیاں جن میں کِیا لکی موٹرز، ماسٹرچنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون پاما ممبرز نہیں ہیں۔ لہذا، رپورٹ میں ان کی سیلز کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔

گاڑیوں کی سیلز میں کمی

سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار آلٹو کے فروری میں 7175 یونٹس فروخت ہوئے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے کلٹس کے 1692 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 1646، سوزوکی بولان کے 1070 اور سوزوکی راوی کے 1085 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کے 3646 یونٹس اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 984 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سوک اور سٹی کے 2286 یونٹس اور BR-V کے 461 یونٹس فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 312 یونٹس، سوناٹا کے 226، پورٹر کے 157، اور ٹوسان کے 774 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.